ہم سب عوام کو جوابدہ ہیں، کوئی بھی متاثرہ شخص خود کو تنہا نہ سمجھے: وزیراعلیٰ پنجاب


ہم سب عوام کو جوابدہ ہیں، کوئی بھی متاثرہ شخص خود کو تنہا نہ سمجھے: وزیراعلیٰ پنجاب

کرتار پور گوردوارہ میں 12 فٹ تک پانی تھا،24گھنٹوں میں پانی کی نکاسی کی گئی، پاک آرمی کا شکریہ ادا کرتی ہوں، ریسکیو آپریشن میں پوری مدد کی: مریم نواز— فوٹو: اسکرین گریب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب سے متعلق اجلاس میں ہدایت کی کہ  ہم سب پنجاب کے عوام کو جوابدہ ہیں، کوئی بھی متاثرہ شخص خود کو تنہا نہ سمجھے، ہر ضرورت مند تک مدد پہنچنی چاہیے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پہنچیں جہاں ڈی جی پی ڈی ایم اے نے انہیں بریفنگ دی۔

کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک پر بریفنگ دی اور سیلابی صورتحال، ریلیف ، ریسکیو سرگرمیوں پر آگاہ کیا۔ 

اجلاس سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ سیلاب کے دوران پوری ٹیم کی کارکردگی لائق تحسین ہے، موجودہ صورتحال کا ہم کئی دہائیوں بعد سامنا کر رہے ہیں اور مسلسل بارشوں، بھارت کے پانی چھوڑنے سے صورتحال خراب ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کا بر وقت انخلا یقینی بنایا گیا، کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، 6لاکھ متاثرین اور ساڑھے4 لاکھ مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

مریم نواز کا کہنا تھاکہ ہم سب پنجاب کے عوام کو جواب دہ ہیں۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت لہ کہ مزید اضلاع میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر بروقت انخلا یقینی بنایا جائے، ملتان، اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، رحیم یار خان اور دیگر اضلاع میں پیشگی انتظامات یقینی بنائیں، ریلیف آپریشن پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے، ہم سب عوام کو جوابدہ ہیں،سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

مریم نواز نے کہاکہ متاثرین کےلیے اسکولوں کی عمارتوں کو بھی استعمال میں لایا جاسکتا ہے، متاثرین کےلیے صاف پانی،کھانے، ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور متاثرین کو سہولتوں کی فراہمی کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ کوئی بھی متاثرہ شخص خود کو تنہا نہ سمجھے، ہر ضرورت مند تک مدد پہنچنی چاہیے، ڈرونز کے ذریعے شناخت کریں لوگوں کو کہاں مدد کی ضرورت ہے، پی ڈی ایم اے کے بروقت اقدامات سے آبادیوں کو بچانے میں مدد ملی، پہلا مرحلہ لوگوں کو بچانا تھا جس میں کامیاب ہوئے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ کرتار پور گوردوارہ میں 12 فٹ تک پانی تھا،24گھنٹوں میں پانی کی نکاسی کی گئی، کرتار پور گوردوارہ سے پانی کی نکاسی پر ڈی سی نارووال کو شاباش دیتی ہوں اور پاک آرمی کا شکریہ ادا کرتی ہوں، ریسکیو آپریشن میں پوری مدد کی، پاک فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن میں انتظامیہ کی مدد کی گئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *