‘ہمارے علاقے کے بچے بڑے نہیں ہوتے’، جیکی چن غزہ کے ایک بچے کی ویڈیو دیکھ کر آبدیدہ


ہمارے علاقے کے بچے بڑے نہیں ہوتے، جیکی چن غزہ کے ایک بچے کی ویڈیو دیکھ کر آبدیدہ

ہر روز بمباری کی زندگی دکھاتی ہےکہ بڑھنا نعمت ہے: ہالی وڈاداکار جیکی چین/ فائل فوٹو

معروف ہالی وڈ اداکار جیکی چین بھی غزہ پر اسرائیل کی جانب سے ڈھائی گئی قیامت پر جذباتی ہوگئے۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ظلم کی انتہا کی جا رہی ہے اور اسرائیلی بربریت کی وجہ سے بچے اور خواتین بھی محفوظ نہیں ہیں۔

عالمی میڈیا ہو یا سوشل میڈیا آئے روز غزہ میں ہونے والی اموات کو رپورٹ کیا جا رہا ہے، جو دیکھنے والوں کو متاثر کرتا ہے۔

حال ہی میں ہالی وڈ اداکار جیکی چن نے بھی غزہ کے ایک بچے کی ویڈیو دیکھی تو آبدیدہ ہوگئے۔

جیکی چن نے کہا کہ فلسطینی بچے سے پوچھا گیا تھا بڑے ہوکرکیابنو گے؟ بچے نےکہا ہمارے علاقے کے بچے بڑے نہیں ہوتے۔

ہالی وڈ اسٹار نے کہا کہ ہر روز بمباری کی زندگی دکھاتی ہےکہ بڑھنا نعمت ہے، ان لوگوں کو مبارکباد جو بچپن سے بڑھاپے تک پہنچ سکے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *