ہلک ہوگن کی موت طبعی تھی یا کچھ اور؟ اہم انکشاف سامنے آگیا


ہلک ہوگن کی موت طبعی تھی یا کچھ اور؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

فوٹو: فائل

معروف ریسلر اور اداکار  ہلک ہوگن کی موت کے تقریباً ایک ماہ بعد نئے انکشافات سامنے آئے ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کی موت ممکنہ طور پر ڈاکٹروں کی غفلت کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔

ہلک ہوگن 24 جولائی کو 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، ابتدائی طور پر کہا گیا تھا کہ انہیں گھر پر دل کا دورہ پڑا جس کے بعد اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ چل بسے۔ 

تاہم اب ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کی موت ممکنہ طور پر ڈاکٹروں کی غفلت کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جس وقت گھر پر ہلک ہوگن کا سانس بند ہونے لگا اس وقت ان کے گھر پر ایک  آکیوپیشنل تھراپسٹ موجود تھا جس نے بعد ازاں پولیس کے سامنے ہلک ہوگن کی صحت کے بارے میں اہم انکشاف کیا۔ 

تھراپسٹ نے دعویٰ کیا کہ ایک حالیہ سرجری کے دوران ہلک ہوگن کے ’فرینِک نرو‘ (phrenic nerve) کو نقصان پہنچا تھا، یہ اعصاب انسان کے سانس لینے کے عمل میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ڈایافرام کو کنٹرول کرتے ہیں، اس کو نقصان پہنچنے سے ڈایا فرام مفلوج ہو سکتا ہے اور مریض کے لیے سانس لینا دشوار ہو جاتا ہے۔

ہوگن کی اہلیہ اسکائی ڈیلی، جن سے انہوں نے 2023 میں شادی کی تھی، نے ہوگن کے اچانک سانس رکنے پر 911 پر ایمرجنسی کال کی، پولیس کی باڈی کیم فوٹیج میں یہ بھی سامنے آیا کہ جائے وقوعہ پر اہلکاروں نے تھراپسٹ کے انکشافات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *