اسسٹنٹ کمشنر نوشکی ماریہ شمعون کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نےکوشش کی کہ ہم نوشکی کے عوام کی خدمت نہ کر سکیں لیکن دہشتگردوں کو شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔
اسسٹنٹ کمشنر نوشکی ماریہ شمعون نے بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے متعلق بیان میں کہا کہ 31جنوری کو فتنہ الہندوستان نے ڈپٹی کمشنر نوشکی اور انکے اہلخانہ کو یرغمال بنایا، دہشتگردوں نےکوشش کی ہم نوشکی کےعوام کی خدمت نہ کر سکیں، لیکن انہیں شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔
ماریہ شمعون نے کہا کہ پاک فوج اور ایف سی کی شکر گزار ہوں جن کی بروقت کارروائی نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا، اس مشکل گھڑی میں پاک فوج مسلسل ہمارے شانہ بشانہ رہی، ہمیں بحفاظت سے گھروں تک پہنچایا گیا۔
اے سی نوشکی کا کہنا تھا میں اور میری فیملی فیلڈ مارشل عاصم منیر،کورکمانڈر کوئٹہ، آئی جی ایف سی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، نوشکی سمیت بلوچستان کی عوام کوپیغام دیتی ہوں کہ ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ماریہ شمعون کا کہنا تھا کہ ہم ہر قسم کے حالات میں عوام کی خدمت کرتے رہیں گے، دشمن کبھی ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتا۔


























Leave a Reply