
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے چیف جسٹس پاکستان کی منظوری سے وزارت داخلہ کو ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی کے حوالے سے باضابطہ خط ارسال کیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ہر ریٹائرڈ جج کو 3 پولیس اہلکاروں پر مشتمل سکیورٹی فراہم کی جائے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو ججز انتقال کر چکے ہیں ان کی بیواؤں کو بھی 3 پولیس اہلکاروں کی سکیورٹی مہیا کی جائے تاکہ ان کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے۔
رجسٹرار نے وضاحت کی ہےکہ سکیورٹی پر مامور اہلکار متعلقہ ڈی پی او کے ماتحت ہوں گے اور ان کی نگرانی بھی وہی کریں گے۔
خط میں وزارت داخلہ کو ہدایت دی گئی ہےکہ تمام متعلقہ سکیورٹی ایجنسیوں کو فوری طور پر اس سلسلے میں اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی جائے تاکہ کسی بھی قسم کے خدشات کو ختم کیا جا سکے۔
یہ مراسلہ صوبائی چیف سیکرٹریز اور تمام انسپکٹر جنرل پولیس کو بھی ارسال کیا گیا ہے تاکہ ملک بھر میں اس فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔
Leave a Reply