
بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے سے 9 مزدور جاں بحق اور متعدد کان کن زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدروں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی موقع پر پہنچ رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ہرنائی کا بتانا ہے کہ شاہرگ کے علاقے میں دھماکے سے 9 مزدور جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔
Leave a Reply