Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 8:38 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ہردیپ سنگھ نجر کے قتل اور گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش میں نیا موڑ، اہم حقائق سامنے آگئے

حالیہ پوسٹس

  • پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
  • ہم نے لمبی جنگ کی تیاری کر رکھی ہے، اپنی 6 ہزار سالہ تہذیب کا دفاع کریں گے، علی لاریجانی
  • خامنہ ای کا قتل مذہبی جرم ہے، اسکے سنگین نتائج ہوں گے: وزیرخارجہ ایران
  • امریکا کی ایران کیساتھ جنگ میں 6 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق
  • امریکی وزیر خارجہ کا انتباہ
تازہ ترین

ہردیپ سنگھ نجر کے قتل اور گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش میں نیا موڑ، اہم حقائق سامنے آگئے

DAILY MITHAN Nov 6, 2025 0


خالصتان تحریک کے کینیڈا میں قتل کیے گئے لیڈر ہردیپ سنگھ نجر اور گرپتونت سنگھ پنوں کے نیویارک میں قتل کی سازش سے متعلق نئے حقائق سامنے آگئے۔

ان دونوں سازشوں کے نتیجے میں امریکا اور کینیڈا کے ساتھ پیدا ہونے والے بھارت کے سفارتی بحران کی بنیادی وجوہات بھی منظر عام پر آگئیں۔

مغربی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ امریکی خفیہ ایجنسیوں کا تجزیہ تھا کہ گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی سازش کے احکامات ممکنہ طور پر بھارت میں انتہائی اعلیٰ سطح پر دیے گئے تھے جس میں وزیراعظم نریندر مودی کے قریب ترین حلقے میں شامل افراد بھی تھے۔

رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس اور  محکمہ خارجہ میں حکام  اس بات پر سکتے میں آگئے تھے کہ بھارتی حکام یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ امریکی شہری کو نیویارک میں قتل کروا دیا جائے، حیرت کی وجہ یہ بھی تھی کہ حکام کا خیال تھا کہ ایک ایسا ملک بھارت جس کا ہر طرح خیال رکھنےکی کوشش کی گئی ہو وہ اپنے اتحادیوں کیخلاف یہ عمل کیسے انجام دینے کا تصور بھی کیسے کرسکتا ہے۔

امریکا کی طرح کینیڈا کے حکام بھی اسی کیفیت میں تھےکہ نجر کے قتل پر احتساب کا مطالبہ کس طرح کیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق کینیڈین حکام نے علیحدہ تحقیقات کی تھی اور  وہ بھی اس نتیجے پر پہنچے تھےکہ نجر کو قتل کرنےکا حکم بھارتی ریاست کے عناصر نے دیا تھا۔

کینیڈین حکام اس بات پر بھی فکر مند تھے کہ اپنے ان شہریوں کی حفاظت کیسے یقینی بنائی جائے جنہیں بھارت اپنے لیے خطرہ تصور کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آنیوالے مہینوں میں واشنگٹن، نیویارک، لندن اور اوٹاوا میں حکام نے مل کر کام کیا تاکہ شمالی امریکا میں ابھرنے والا بھارتی خفیہ ایجنسی را کا آپریشن نہ صرف بے نقاب کیا جائے بلکہ نجر کے قتل جیسا واقعہ دوبارہ رونما ہونے سے روکا جائے۔

دعویٰ کیا گیا ہےکہ بھارت کیخلاف یہ عمل اس لیے بھی پیچیدہ تھا کیوں کہ بھارت ابھرتی معیشت تھی اور مغربی ممالک اسے چین کیخلاف استعمال کرنا چاہتے تھے۔

گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش سے متعلق بھی مزید نئی چیزیں سامنے لائی گئی ہیں۔

مغربی میڈیا کے مطابق گرپتونت سنگھ پنوں کے روزمرہ شیڈول کا اندازہ کرنا بہت آسان تھا کیونکہ وہ نیویارک کے علاقے کوئنز میں گھر سے دفتر ، جم اور ایک کیفے ہی آیا جایاکرتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق جو لوگ 2023 میں گرپتونت سنگھ پنوں کا پیچھا کررہے تھے، انہیں بخوبی اندازہ تھا کہ تقریبا 50 برس کے لمبی داڑھی اور کیس پر سیاہ پگڑی پہننے والے گرپتونت سنگھ کا شیڈول کیا ہے۔ نگرانی کرنیوالی ٹیم نے گھر سے نکلنے،گاڑی میں بیٹھنے اور  ایکسرسائز کرنے کے بعد آرام کرنے کی تصاویربھی لی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق نیویارک سے میلوں دور نئی دلی میں بیٹھا نکھل گپتا اس پوری صورتحال کو مانیٹر کررہا تھا اور پیشرفت کا بے چینی سے منتظر تھا۔

نکھل گپتا کے بارے میں بتایا گیاہےکہ اسکا منشیات فروشی کا دھندہ تھا اورگپتا را کے افسر سے رابطے میں بھی تھا۔ را کے افسر ہی نے یقین دلایا تھا کہ اگر گپتا نے بیرون ملک ایک پیچیدہ مسئلہ حل کرادیا تو سارے کیسز  ختم ہوجائیں گے اور پھر کوئی بھی گپتا کو تنگ نہیں کرےگا۔یہ پیچیدہ مسئلہ گرپتونت سنگھ پنوں کو راہ سے ہٹانےکا تھا۔

سکھوں کے آزاد ملک خالصتان کے حق میں تحریک چلانے والے پنوں پر بھارت نے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے ہوئے ہیں تاہم امریکی شہری ہونے کے سبب گرپتونت سنگھ پر امریکا میں اپنی سرگرمیوں کے لیے آزادی حاصل تھی۔

رپورٹ کے مطابق مئی 2023 میں نکھل گپتا نے امریکا میں اپنے ایک رابطہ کار سے کہا کہ اسے کرائے کے ایسے قاتل سے جوڑا جائے جو گرپتونت سنگھ پنوں کی جان لے سکے۔

گپتا نے چند روز بعد کرائے کے قاتل سے رابطہ ہونے پر کہا کہ بھائی پنوں کو ختم کردو، زیادہ وقت نہ لگاو اسکا کام جس قدر جلد ممکن ہو تمام کرو۔ان احکامات کے بعد نکھل گپتا کو پنوں کی روزمرہ سرگرمیوں کی تصویریں بھیجی جانے لگیں۔

دعویٰ کیا گیا ہے کہ 8  جون کو را کے افسر نے گپتا کو ویڈیو کلپ بھیجا جس میں ایک فائرنگ کانشانہ بنے شخص کی لاش پک اپ ٹرک میں تھی۔ مقتول کا نام ہردیپ سنگھ نجر تھا جو کہ پنوں کا دوست اور خالصتان تحریک کا سرگرم لیڈر تھا۔

چند ہی گھنٹوں پہلے نقاب پوش افراد نے ہردیپ سنگھ نجر پر اس وقت حملہ کیا تھا جب وہ وینکوور میں گردوارہ سے باہر آرہے تھے۔ ان پر 34 گولیاں چلائی گئی تھیں۔

گپتا نے یہ ویڈیو نیویارک میں اپنے رابطہ کار کو بھیجی تھی، ساتھ ہی خبردار کیا تھا کہ کینیڈا میں اپنے ساتھی کے قتل کے بعد گرپتونت سنگھ پنوں زیادہ محتاط ہو جائےگا اس لیے موقع ضائع نہیں ہونے دینا چاہیے اور نتیجہ ہر صورت نکلنا چاہیے۔

نکھل گپتا نے یہ بھی حکم دیا تھا کہ اگرپنوں کے ساتھ دو یا اس سے زیادہ لوگ بھی ہوں تو سب ہی کو ختم کردیا جائے۔

نکھل گپتا کی جانب سے امریکا میں رابطہ کار کویہ پیغام پہنچنے کے چند ہی ہفتے میں گرپتونت سنگھ پنوں کا مذموم مقاصد کے لیے پیچھا کرنےکا معاملہ اعلیٰ ترین سطح  پر امریکی حکام کی نظروں میں آگیا۔

رپورٹ کے مطابق نکھل گپتا کے وکیل نے اخبار کی اس تحقیقاتی رپورٹ پر تبصرے سے گریز کیا ہے تاہم بھارتی سپریم کورٹ میں دائر  ایک درخواست میں اسکا دعویٰ تھا کہ اسے اس واقعے میں غلط ملوث کیا گیا ہے۔

کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام کو بھارتی حکومت نے بے ہودہ قرار دیا ہے جبکہ واشنگٹن کی جانب سے دباؤ بڑھنے کے سبب پنوں کے کیس میں امریکا سے مشاورت کے ساتھ تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی تھی، یہ واضح نہیں کہ اسکا نتیجہ کیانکلا؟

تاہم بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اشارتاً کہتے رہے ہیں کہ بھارت جنہیں اپنا دشمن تصور کرتا ہے انہیں نشانہ بنانے کا انہیں حق بھی رکھتا ہے۔

ممبئی حملے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اس سال اپریل میں کہا تھا کہ پچھلی حکومتیں ڈوزئیر دیتی تھیں مگر  آج بھارت دہشتگردوں کو  انہی کی زمین پرختم کرتا ہے۔ یعنی ایک لحاظ سے بھارتی وزیراعظم نے یہ مان لیا ہے کہ دنیا بھر میں انکی ایجنسیاں کیا گل کھلاتی رہی ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ہم نے لمبی جنگ کی تیاری کر رکھی ہے، اپنی 6 ہزار سالہ تہذیب کا دفاع کریں گے، علی لاریجانی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
خامنہ ای کا قتل مذہبی جرم ہے، اسکے سنگین نتائج ہوں گے: وزیرخارجہ ایران
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکا کی ایران کیساتھ جنگ میں 6 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکی وزیر خارجہ کا انتباہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ ایران میں قیادت کی تبدیلی چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس بعدکا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی میڈیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانےکیلئے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو بھی ہیک کیا، برطانوی اخبار کی رپورٹ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے اہم محرکات
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
افغان طالبان کے فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کی سہولتکاری ترک کرنے تک آپریشن ختم نہیں ہونگے: سینیئر سکیورٹی عہدیدار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ممکن ہےکہ ایران میں زمینی فوج بھیجنا ضرورت بن جائے، ڈونلڈ ٹرمپ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
چین نے ایران کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی قونصل خانہ پشاور نے عارضی طور پر آپریشن معطل کر دیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
سعودیہ نے ایران پرحملےکیلئےٹرمپ پردباؤ نہیں ڈالا، واشنگٹن میں سعودی سفارتخانےکی امریکی اخبارکی خبرکی تردید
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
حج آپریشن 2026، پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
پاکستان کو غیرمستحکم کرنےکیلئےکسی کو ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہیں دینگے: صدر مملکت
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ پر تیز رفتاری پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
افغان طالبان حکام پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے ڈر سے صوبہ بامیان فرار ہوگئے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
فائز عیسیٰ کیخلاف فتویٰ جاری کرنے کے مقدمات، کالعدم مذہبی جماعت کے رہنما کو 32 سال قید کی سزا سنا دی گئی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
چاکلیٹ کے ذائقے والا شہد تیار جو صحت کیلئے مفید قرار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
ایک شخص کا فون گرنے پر پانڈا نے اسے واپس کرنے سے انکار کر دیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کیے جانے پر غور
DAILY MITHAN Mar 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026