انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن( ایف آئی ایچ) نے ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائرز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائرز مصر، بھارت اور چلی میں کھیلے جائیں گے۔چلی میں مینز اور ویمنز کا ایونٹ ہوگا، بھارت میں صرف ویمنزکا ایونٹ ہوگا۔
پاکستان ہاکی ٹیم مصر میں ہونیوالے کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کرے گی۔
مصر میں ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر یکم سے 7 مارچ تک اسماعیلیہ میں کھیلا جائے گا۔ اس کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ مصر، انگلینڈ، ملائیشیا، جاپان، آسٹریا، چین اور امریکا کی ٹیمیں کھیلیں گی۔
پاکستان ہاکی ٹیم گروپ بی میں چین، ملائیشیا اور آسٹریا سے مقابلہ کرے گی۔
یکم مارچ کو پاکستان ٹیم چین،2 مارچ کو ملائیشیا اور 4 مارچ کو آسٹریا سے مقابلہ کرے گی۔
مردوں کے دونوں کوالیفائرز کی 3،3 ٹیمیں ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ بہترین رینکڈ چوتھی پوزیشن کی ٹیم بھی 2026 ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرے گی۔
واضح رہے کہ ہاکی ورلڈ کپ 2026 اگست میں بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی، نیدرلینڈز اور بیلجیئم بطور میزبان کوالیفائی کر گئے۔
آسٹریلیا اور اسپین نے پرو لیگ، ارجنٹائن نے پین امریکن کپ، بھارت نے ایشیا کپ، نیوزی لینڈ نے اوشیانا کپ جیت کر ورلڈ کپ میں جگہ بنائی۔ جرمنی یورپیئن چیمپئن شپ اور جنوبی افریقا ، افریقین چیمپئن شپ سے کوالیفائی کرچکا ہے۔


























Leave a Reply