
پاکستانی کامیڈین ناصر چنیوٹی نے دلجیت دوسانجھ کو تنقید کا نشانہ بنانے پر بھارتی مداحوں کو پیغام دیا ہے۔
بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ فلم ‘سردار جی 3’ بنائی جسے دنیا بھر میں 27 جون کو ریلیز کیا گیا تاہم یہ فلم بھارتی انتہا پسندوں کی وجہ سے اپنے ہی ملک میں عوام کیلئے پیش نہیں کی گئی۔
اس فلم میں پاکستان سے صرف ہانیہ عامر ہی نہیں بلکہ پاکستان کے مشہور کامیڈین ناصر چنیوٹی بھی نظر آئے۔
فلم کی ریلیز کے بعد بھارتی شہریوں کی جانب سے دلجیت کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر ناصر چنیوٹی نے ایک ویڈیو میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے بھارتی شہریوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ دلجیت دوسانجھ آپ کا اپنا فنکار اور آپ کا بھائی ہے، بھارتی فینز کوشش کریں کہ ان سے محبت کریں۔
ناصر چنیوٹی نے دلجیت سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ آپ ہمارے لیے کھڑے رہے اس پر ہمیں آپ سے محبت ہے، ہم پہلے بھی پسند کرتے تھے اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور اوور سیز لوگوں نے ہماری فلم کو پیار دیا ہے جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، میری بات کا مقصد صرف اتنا ہے کہ آپ لوگ دلجیت سے پیار کریں اور چھٹی موٹی باتوں سے آپ اسے نیچے نہیں گرا سکتے، یہ فلم حال ہی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ سے بہت پہلے بنی تھی۔
Leave a Reply