
مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کو حال ہی میں گلوکار عاصم اظہر کے کانسرٹ میں دیکھا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی اور اسی دوران انفلوئنسر و ماڈل میرب علی کے بھائی رامس کی ذو معنی اسٹوری منظرِ عام پر آئی ہے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف چہرے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر اب ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں اور اس کی وجہ ہانیہ کا عاصم کے کانسرٹ میں نظر آنا ہے،
اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں پہلی قطار میں ہانیہ کو اس کانسرٹ میں کافی محظوظ ہوتے دیکھا گیا۔
رامس علی کی ذو معنی اسٹوری:
انسٹاگرام پر رامس علی نے ایک اسٹوری شیئر کی جس پر لکھا تھا ‘وقت کی خوبصورت بات یہ ہے کہ وقت سب کچھ سامنے لے آتا ہے’۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے رامس کی اس اسٹوری پر ملا جلا ردعمل دیا، کسی نے میرب کو خاموشی اختیار کرنے پر شاباشی دی تو کسی نے تنقید کی۔
میرب، عاصم اور ہانیہ عامر کے مداح سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اس معاملے کو باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں۔
یہ معاملہ کیا ہے؟
ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ماضی میں پاکستان کی سب سے پسندیدہ شوبز جوڑی سمجھے جاتے تھے اور ان دونوں کا رشتہ 2018 سے 2019 تک شہ سرخیوں میں رہا۔
بعدازاں 2020 میں ہانیہ عامر نے کہا کہ وہ اور عاصم صرف اچھے دوست ہیں، اس کے بعد عاصم اظہر نے انفلوئنسر اور اداکارہ میرب علی سے منگنی کر لی، ان دونوں کا رشتہ بھی علیحدگی پر ختم ہوا جس کا اعلان کچھ ماہ قبل کیا گیا۔
چند روز قبل سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں شروع ہوئیں کہ شاید ہانیہ اور عاصم میں ایک مرتبہ پھر قربتیں بڑھ رہی ہیں۔
Leave a Reply