ہالی وڈ کے مشہور ڈائریکٹر جیمز فولی 71 سال کی عمر میں کینسر سے انتقال کرگئے


ہالی وڈ کے مشہور ڈائریکٹر جیمز فولی 71 سال کی عمر میں کینسر سے انتقال کرگئے

جیمز فولی نے ہدایت کاری کا آغاز 1984 میں بننے والی فلم Reckless سے کیا تھا/ فائل فوٹو

ہالی وڈ کے مشہور ڈائریکٹر جیمز فولی 71 سال کی عمر  میں انتقال کرگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالی وڈ کی مشہور فلم ‘ففٹی شیڈز آف گرے’ کی سیکوئلز بنانے والے ڈائریکٹر جیمز فولی ایک سال سے دماغ کے سرطان میں مبتلا تھے۔

امریکی فلم ساز 71 سال کی عمر میں کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔

ہالی وڈ کیرئیر پر ایک نظر

جیمز فولی نے ہدایت کاری کا آغاز 1984 میں بننے والی فلم Reckless سے کیا تھا، اس کے علاوہ امریکی فلم ساز نے  بہت سی میوزک ویڈیوز، ٹی وی پروگرامز اور فلمیں بھی بنائیں۔

جیمز فولی نے پاپ اسٹار میڈونا کے لیے میوزک ویڈیوز کی ہدایت کاری  بھی کی تھی جس میں ہٹ گانے Don’t Preach, Live To Tell and True Blue بھی شامل ہیں جب کہ انہوں نے نیٹ فلکس پر ‘ہاؤس آف کارڈ’ کی 12 قسطوں پر مشتمل سیریز بھی بنائی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *