ہالی وڈ اداکار اور آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایتکار رابرٹ ریڈ فورڈ انتقال کر گئے


ہالی وڈ اداکار اور آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایتکار رابرٹ ریڈ فورڈ انتقال کر گئے

1980 میں فیملی ڈرامہ “Ordinary People” کی بہترین ہدایت کاری پر انہیں آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔—فوٹو: اے ایف پی فائل

ہالی وڈ اداکار اور آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کار رابرٹ ریڈ فورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ترجمان کے مطابق  رابرٹ ریڈفورڈ کا انتقال منگل کو امریکی ریاست Utah میں اپنی رہائش گاہ پر ہوا۔ان کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

امریکی اداکار رابرٹ ریڈفورڈ  نے 60 اور 70 کی دہائی میں “Butch Cassidy and the Sundance Kid” اور “The Sting” فلموں سے عالمی شہرت پائی۔

1980 میں فیملی ڈرامہ “Ordinary People” کی بہترین ہدایت کاری پر انہیں آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

انہوں نے 2018 میں اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

رابرٹ ریڈفورڈ کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد ہالی وڈ شخصیات اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *