اسلام آباد پولیس اور این سی سی آئی ایمان مزاری اور ہادی علی کی گرفتاری کے وارنٹ کی تعمیل نہ کراسکی۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج افضول مجوکہ نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کےخلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کی۔
اس دوران نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) حکام سمیت پولیس حکام اور اسپیشل پراسیکیوٹرز عدالت پیش ہوئے جہاں دونوں اداروں کی جانب سے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ کی جاسکی۔
این سی سی آئی اے اور پولیس کی جانب سے رپورٹ جمع کرانے کے لیے وقت مانگا گیا جس پر جج افضل مجوکہ نے کہا کہ جس کی رپورٹ غیراطمینان بخش ہوگی اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
عدالت نے کہا کہ دن 2 بجے تک این سی سی آئی اے اور پولیس وارنٹ سے متعلق رپورٹ جمع کرائے جس کے بعد عدالت نے سماعت میں 2 بجے تک وقفہ کردی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس میں عدم پیشی پر ایمان مزاری اور ہادی علی کی ضمانت منسوخ کررکھی ہے۔

























Leave a Reply