چمن میں گھر میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق چمن کے علاقے طورپل میں گھر میں گیس سلنڈر کا دھماکا ہوا جس کے باعث گھر کے متعدد کمرےگرگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ 25 زخمی ہیں، دھماکے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ سلنڈر دھماکا لسی تقسیم کرنےکے دوران ہوا، بچے اور خواتین کی بڑی تعداد لسی لینے پہنچی ہوئی تھی کہ اس دوران گھرکےکچن میں رکھا 20کلو وزنی گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔


























Leave a Reply