
کراچی میں واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 دوست جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق انٹر بورڈ آفس عبداللہ کالج کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، حادثے میں موٹر سائیکل سوار دونوں دوست جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت 20سالہ زبیر اور 18 سالہ ایان کے نام سے ہوئی۔
پولیس کاکہناہے کہ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگادی اور ڈرائیور کو مارنا پیٹنا شروع کردیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو لوگوں سے چھڑایا اور اپنی مدد آپ کے تحت واٹر ٹینکر کی آگ بجھادی۔
پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے واٹر ٹینکر سمیت پاپوش نگر تھانے منتقل کردیا۔
متوفی زبیر کے بھائی رضوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں بچپن کے دوست تھے اورگھر سے آئس کریم کھانے کے لیے نکلے تھے۔
Leave a Reply