
کیا آپ بھی نت نئی سیلفیز کے شوقین ہیں تو اس بار خلا میں سیلفی کیلئے اس نئے طریقے کو آزمائیں۔
ناسا کے سابق انجینیئر اور معروف یوٹیوبر مارک رابر نے سیٹ گس ( SatGus ) نامی ایک کسٹم میڈ سیٹیلائٹ تیار کیا ہے جو ایک ماہ کے دوران خلا میں5 میل کی رفتار سے گزرے گا، اس سیٹیلائٹ میں موجود کیمرہ اور فون سیٹ گس کو سیلفی لینے کے قابل بناتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سیٹیلائٹ کو 25 جنوری 2025 کو خلا میں بھیجا گیا تھا لیکن 24 مئی 2025 سے باقاعدہ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔
خلا میں سیلفی کیلئے آپ نے کیا کرنا ہوگا؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق خلا میں سیلفی کیلئے فری سیلفی کوڈز بالکل مفت ہیں لیکن اس سیلفی کیلئے آپ نے سب سے پہلے کرنچ لیب کی ویب سائٹ کو سبسکرائب کرنا ہوگا جس کی قیمت 25 سے 80 ڈالر سالانہ ہے۔
اگلے مرحلے میں خلا میں سیلفی کیلئے آپ نے اسپیس سیلفی کی ویب سائٹ وزٹ کرتے ہوئے اپنی سیلفی وہاں اپ لوڈ کرنی ہوگی جس کے بعد ویب سائٹ آپ کی سیلفی کو خلا میں موجود اپنے سیٹیلائٹ کو روانہ کرے گی۔

اس کے بعد سیٹیلائٹ میں نصب گوگل پکسل کا موبائل آپ کی سیلفی کو اسکرین پر نمایاں کرے گا اور سیٹیلائٹ پر لگے بیرونی کیمرے آپ کی تصویر کے ساتھ زمین کے بیک گراؤنڈ کی تصویر بناکر آپ کو بھیج دیں گے۔
یوٹیوبر رابر کے مطابق اگر سیلفی بھیجنے والا شخص ویب سائٹ کو سیلفی کے ساتھ اپنا ایڈریس بھی بتادے تو سیٹیلائٹ اس شخص کی تصویر اسی وقت لے گا جب وہ آپ کے ایڈریس سے گزرے گا ، اس تصویر کیلئے آپ کو بس اپنے صحن میں جاکرآسمان کی طرف دیکھ کر ہاتھ ہلانا ہوگا اس طرح آپ کی سیلفی خلا میں ایک بار نہیں دو بار لی جاسکے گی۔
Leave a Reply