گوگل میپس میں حالیہ برسوں کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ کی گئی ہے۔
گوگل کی جانب سے میپس میں آسک میپس نامی بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے جو جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔
اس ٹول کے ذریعے آپ جیمنائی چیٹ بوٹ کو میپس میں استعمال کرسکیں گے اور ٹائپ کرنے کی بجائے براہ راست بات چیت کرکے رہنمائی حاصل کرسکیں گے۔
یہ فیچر ڈرائیونگ یا پیدل چلتے ہوئے راستوں کے بارے میں سوالات کے جواب فراہم کرے گا یا رہنمائی کرے گا کہ آپ کو کس راستے کا انتخاب کرنا چاہیے۔
جب آپ اس بٹن پر کلک کریں گے تو چیٹ بوٹ جیسا تجربہ ہوگا اور آپ کسی بھی جگہ کے بارے میں کچھ بھی پوچھ سکیں گے۔
البتہ آپ کو زیادہ تفصیلی سوالات پوچھنا ہوگا تاکہ گوگل میپس کی جانب سے اس کے مطابق جواب فراہم کیا جاسکے، مثال کے طور پر اگر آپ پوچھتے ہیں کہ فون بیٹری ختم ہونے والی ہے اسے کہاں چارج کیا جاسکتا ہے، تو گوگل کی جانب سے کسی لائبریری کا نام فراہم کیا جاسکتا ہے۔
جیمنائی کی جانب سے ٹیکسٹ ریپلائیز بھی دیے جائیں گے یا آڈیو جوابات فراہم کیے جائیں گے۔
جیمنائی کے جوابات میں روزمرہ کے سفری راستوں کے بارے میں بتایا جائے گا یا آپ کے کے لیے خصوصی میپ آپشن تیار کیا جائے گا۔
آسک میپس میں جیمنائی کی جانب سے صارف کی ماضی کی ترجیحیات کو مدنظر رکھ کر بھی سفارشات فراہم کی جائیں گی۔
گوگل کی جانب سے دنیا یا آپ کے مطلوبہ مقام کے بارے میں تازہ ترین تفصیلات بھی فراہم کی جائیں گی یا آپ ریویوز دیکھ سکیں گے۔
گوگل کے مطابق آسک میپس کا فیچر ابھی امریکا اور بھارت میں موبائل صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، دیگر ممالک میں اسے آنے والے مہینوں میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔


























Leave a Reply