گوجرانوالا میں 2 سالہ بچہ سیوریج نالی میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ کامونکی کے علاقہ عبداللہ روڈ پر پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ 2 سالہ عبداللہ گھر کے باہرکھیلتے ہوئے نالی میں گرا۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکپتن میں سینٹری ورکر کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پاکپتن سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
مریم نواز نے درکار سیفٹی آلات استعمال نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا ہے اور ذمہ داروں کا تعین کرکے قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکپتن میں جتھے والی پل کے قریب گٹر کی صفائی کے دوران تین سینیٹری ورکر گٹر میں گرگئے تھے جن میں سے ایک جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔


























Leave a Reply