Skip to content
  • Wednesday, 11 March 2026
  • 10:47 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • گنڈاپور کا زوال، عمران خان کی اہلیہ اور بہن سے محاذ آرائی مہنگی پڑگئی

حالیہ پوسٹس

  • پی ایس ایل 11 کی نئی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی، خصوصی نام بھی رکھ دیا گیا
  • سندھ کی تمام سرکاری ونجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم
  • ہمارے پاس بحیرہ احمر اور فجیرہ کے سمندری راستے ہیں جس سے ایکسپورٹ متاثر ہونے سے بچا رہے ہیں: وزیرتجارت
  • پی آئی اےکی نجکاری،کابینہ کمیٹی نےفوجی فرٹیلائزرکمپنی کوکنسورشیم رکن بنانےکی منظوری دیدی
  • شمالی کوریا کا اسٹریٹجک کروز میزائلوں کا تجربہ
پاکستان

گنڈاپور کا زوال، عمران خان کی اہلیہ اور بہن سے محاذ آرائی مہنگی پڑگئی

DAILY MITHAN Oct 9, 2025 0


گنڈاپور کا زوال، عمران خان کی اہلیہ اور بہن سے محاذ آرائی مہنگی پڑگئی

بدھ کے روز گنڈاپور نے وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا، عمران خان نے جیل سے واضح پیغام بھیجا کہ ان کا وقت ختم ہو چکا ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزارت اعلیٰ سے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ اس بات کی واضح مثال بن گیا ہے کہ پارٹی کے عمران خان سے قریب دو خواتین ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہن علیمہ خان کے ساتھ ٹکر لینا کس قدر خطرناک ثابت ہو سکتا ہے

بدھ کے روز گنڈاپور نے وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا، عمران خان نے جیل سے واضح پیغام بھیجا کہ ان کا وقت ختم ہو چکا ہے۔

 کبھی پارٹی کے طاقتور ترین رہنماؤں میں شمار ہونے والے گنڈاپور، علیمہ خان کے ساتھ اقتدار کی کشمکش اور بشریٰ بی بی کے ساتھ پرانی خلیج کے بعد سیاسی طور پر کمزور پڑ گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کے درمیان اختلافات کی ابتدا گزشتہ سال اُس وقت ہوئی جب پی ٹی آئی نے اسلام آباد کے ڈی چوک کی طرف احتجاجی مارچ کا فیصلہ کیا، وہی مارچ جو بعد میں پرتشدد ہو گیا، گنڈاپور نے اس وقت سیکورٹی وجوہات اور حکمتِ عملی کے تحت ریلی کو سنگجانی پر روکنے کا مشورہ دیا تھا لیکن بشریٰ بی بی نے اسے رد کرتے ہوئے مارچ کو ڈی چوک تک جاری رکھنے پر اصرار کیا۔

ایک سینئر پارٹی رہنما کے مطابق، ’’ڈی چوک تک جانے کا بشریٰ بی بی کا فیصلہ حتمی تھا اور گنڈاپور کے اعتراضات نظرانداز کر دئیے گئے، یہ پہلا موقع تھا جب پارٹی میں گنڈاپور کی اتھارٹی کو براہِ راست چیلنج کیا گیا۔‘‘وہ وزیر اعلیٰ کے انکار کے باوجود مارچ میں شامل ہوگئی تھیں اور اس کو لیڈ بھی کیا۔

بعد ازاں بشریٰ بی بی کے اس بیان سے تنازع بڑھ گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں ڈی چوک پراکیلا چھوڑ دیا گیا اور جسے گنڈاپور نے علانیہ طور پر مسترد کیا۔ 

انہوں نے کہا، ’’میں ابتدا سے آخر تک ان کے ساتھ تھا، اگر وہ کسی اور کی بات کر رہی تھیں تو یہ ان کی رائے ہے مگر میں نے انہیں نہیں چھوڑا۔‘‘گنڈاپور کو پشاور میں قیام کے دوران بشریٰ بی بی کی سیاسی معاملات میں مداخلت پر بھی شدید اعتراض تھا۔ اگرچہ پارٹی رہنماؤں پر بشریٰ بی بی کا اثر محدود تھا لیکن عمران خان ان پر سب سے زیادہ بھروسہ کرتے تھے اور ان کی رائے کو اہمیت دیتے تھے۔

اصل بحران اس وقت سامنے آیا جب گنڈاپور نے کھلے عام علیمہ خان پر الزام لگایا کہ وہ پارٹی میں تقسیم و دراڑ ڈال رہی ہیں اوریہاں تک دعویٰ کردیا کہ انہیں فوجی انٹیلی جنس (ایم آئی) کی مدد مل رہی ہے۔

 ایک ویڈیو بیان میں گنڈاپور نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے عمران خان کو بتایا ہے کہ علیمہ خان سوشل میڈیا پر پراکسی مہمات کے ذریعے وفادار کارکنوں کو بدنام کر رہی ہیں اور پارٹی اتحاد کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ ان کے مطابق، ’’علیمہ خان پارٹی تقسیم کرنے میں بڑا کردار ادا کر رہی ہیں۔ خان صاحب کی رہائی کے لیے ہمیں متحد کرنا چاہیے تھا، لیکن وہ گروپ بندیوں کو فروغ دے رہی ہیں اور وی لاگرز سے رابطے میں ہیں جو غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔‘‘انہوں نے یہاں تک الزام لگایا کہ پارٹی کے اندر علیمہ خان کو آئندہ چیئرپرسن بنانے کی مہم بھی چل رہی ہے۔

انہوں نے خان کو کہا کہ اگر آپ چیئرپرسن منتخب کرنا چاہتے ہیں تو کریں، مگر کھل کر کریں۔علیمہ خان نے اڈیالہ جیل میں اپنے بھائی سے ملاقات کے بعد گنڈاپور کے الزامات کو مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ’’ان الزامات پر مسکرا رہے تھے۔

‘‘ تاہم اندرونی ذرائع کے مطابق گنڈاپور نے خان کے واحد قابلِ بھروسہ رابطہ علیمہ خان کو چیلنج کر کے ایک ’’سرخ لکیر‘‘عبور کر لی تھی۔بشریٰ بی بی اور علیمہ خان دونوں سے کشیدگی نے گنڈاپور کی پارٹی میں پوزیشن کو کمزور کر دیا۔ اگر بشریٰ بی بی کی باتوں کا عمران خان پر گہرا اثر تھا تو علیمہ خان کے سوشل میڈیا اثرورسوخ نے گنڈاپور کو پارٹی کے اندر ہی ’’مجرم ‘‘بنا دیا۔

آخرکارکئی سینئر رہنما ان سے فاصلے پر چلے گئے اور عمران خان کے قریبی حلقے نے بھی ان کا دفاع چھوڑ دیا۔ ایک پارٹی رہنما نے کہا، ’’علیمہ خان کے خلاف بیان کے بعد ان کے لیے واپسی ممکن نہیں تھی۔ انہوں نے عمران خان کے اردگرد موجود سب سے طاقتور لوگوں کا اعتماد کھو دیا تھا اور جب ایسا ہوتا ہے تو وفاداری بھی آپ کو نہیں بچا سکتی۔‘‘ 



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
سندھ کی تمام سرکاری ونجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ہمارے پاس بحیرہ احمر اور فجیرہ کے سمندری راستے ہیں جس سے ایکسپورٹ متاثر ہونے سے بچا رہے ہیں: وزیرتجارت
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
افغان طالبان رجیم کے641 کارندے ہلاک، 243 چیک پوسٹیں تباہ
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پاکستان ہروقت ہرصورت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، ضرورت پڑی تو ہرحال میں مددکرینگے: ترجمان وزیراعظم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں مزید تاخیر ملکی بقا کیلئے خطرہ قرار
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ایک روزے کا فدیہ کتنا ادا کرنا ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
افغانستان سے دہشتگردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے: عاصم افتخار
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت وفاقی حکومت کی توانائی بچت سے متعلق تجاویز سے متفق
DAILY MITHAN Mar 9, 2026
پاکستان
سندھ میں پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل انشورنس مانیٹرنگ سسٹم فعال، گاڑی کی تھرڈ پارٹی انشورنس لازمی قرار
DAILY MITHAN Mar 8, 2026
پاکستان
ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں تک عوامی رسائی محدود کرنے کی کوشش، شفافیت پر سنگین خدشات
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
پاکستان
ایران امریکا اسرائیل جنگ، پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 104 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
پاکستان
مہنگی توانائی لینے سے بہتر ہے لوڈ مینجمنٹ کرلیں، مارچ تک سسٹم میں کوئی مسئلہ نہیں: وزیر پیٹرولیم
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
ملکی تاریخ میں پہلی بار بیوگان اور یتیموں کیلئے رحمت کارڈ متعارف کرانےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
مشرق وسطیٰ میں جنگ سے فضائی آپریشن شدید متاثر، 5 روز میں 20 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی صورتحال پرحکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ ان کیمرا اجلاس بلانے پرغور
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
پاکستان نے آپریشن “غضب للحق” میں افغانستان کے بگرام ائیربیس کو نشانہ بنایا: امریکی اخبار
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
موجودہ قومی اسمبلی نے سب سے زیادہ قانون سازی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
خطے میں کشیدگی سے فضائی نظام مفلوج، پاکستان کی مشرق وسطیٰ کیلئے آج بھی 166 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
وزیراعظم کا اپوزیشن اور سیاسی قیادت کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
سندھ کی تمام سرکاری ونجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ہمارے پاس بحیرہ احمر اور فجیرہ کے سمندری راستے ہیں جس سے ایکسپورٹ متاثر ہونے سے بچا رہے ہیں: وزیرتجارت
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
افغان طالبان رجیم کے641 کارندے ہلاک، 243 چیک پوسٹیں تباہ
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پاکستان ہروقت ہرصورت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، ضرورت پڑی تو ہرحال میں مددکرینگے: ترجمان وزیراعظم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026