کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نےگل پلازہ کی عمارت کو ناقابل استعمال قرار د ے دیا۔
ڈینجرس بلڈنگ کمیٹی 4 روز سے حادثے کے مقام پر موجود ہے اور متاثرہ عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کررہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈینجرس بلڈنگ کمیٹی اپنی فائنل رپورٹ جمعرات کو جمع کرائے گی جس کے بعد آگ لگنے کی وجوہات سمیت اسٹرکچر کو کتنا نقصان پہنچا، یہ تمام تفصیلات سامنے آجائیں گی۔
ذرائع نے ڈینجرنس بلڈنگ کمیٹی کی ابتدائی فائنڈنگ میں پلاز ہ کی عمارت کو آئندہ کیلئے ناقابل استعمال قرار دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ آتشزدگی کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ساتھ میں واقع رمپا پلازہ کے نقصان زدہ حصوں کے استعمال پر فوری مکمل پابندی عائد کردی ہے۔
ایس بی سی اے نے متاثرہ ستونوں کی مضبوطی کیلئے کنکریٹ جیکٹنگ کا تکنیکی عمل مستند اسٹرکچرل انجینئر کی نگرانی میں شروع کردیا ہے۔
ایس بی سی اے کا کہنا ہےکہ عمارت صرف مکمل سیفٹی کلیئرنس کے بعد دوبارہ استعمال ہو سکے گی۔


























Leave a Reply