کراچی: صدر گل پلازہ تاجر ایسوسی ایشن تنویر پاستا نے پلازہ کی بجلی بند کرنے کی وجہ بتادی۔
جائے حادثہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تنویر پاستا نے کہا کہ مارکیٹ کے راستے بند نہیں تھے، ایمرجنسی ریمپ بھی کھلا تھا اور مسجد سے باہر جانے کے دو راستے بھی کھلے تھے۔
انہوں نے کہا گل پلازہ کی بجلی احتیاطاً بند کی گئی تھی، بجلی بند نہ کرتے توجو لوگ باہر نکلے وہ بھی نہیں نکل سکتے تھے۔
واضح رہے کہ سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے اور حکام نے لاشوں کے سیمپلز کا کیمیکل ایگزامِنیشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمارت میں کیمیکل کی موجودگی لاشوں کے لیبارٹری ٹیسٹ سے معلوم ہوگی، تحقیقات میں آگ کے تیزی سے پھیلنے کی وجوہات پتا کی جائیں گی۔
سانحہ میں اب تک 61 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے اور 86 لاپتا ہیں۔


























Leave a Reply