اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہےکہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ہر بار پیپلزپارٹی کے ساتھ حکومت میں شامل رہی، پیپلز پارٹی پر ذمہ داری آتی ہے تو متحدہ پر بھی آتی ہے،گل پلازہ کی ایک منزل کی منظوری تھی اسے بانی متحدہ کے گارڈ نے جبراً بڑھایا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عبدالقادرپٹیل کا کہنا تھا کہ کل ارشد وہرہ نے فائر بریگیڈ کی تعریف کی اور آج امین الحق نے تنقید کی، یہ الگ الگ بات کررہے ہیں ہم کس کی مانیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم نے 35 سال میں کراچی کو یہاں تک پہنچایا، ایسا نہیں ہوسکتا کہ گل پلازہ کا ذکر کروں اور بلدیہ ٹاؤن کا ذکر نہ کروں، ایم کیو ایم آج بھی بانی ایم کیوایم کے فلسفے پر عمل پیرا ہے، نفرت کی سیاست سے آپ آج بھی الگ نہیں ہوئے۔
عبدالقادرپٹیل کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کو طعنے دینے والے پہلی دفعہ صوبائی حکومت میں شامل نہیں، بانی ایم کیوایم کےگن مین گوگا نےگل پلازہ کو ایک منزلہ سے 5 منزلہ بنایا، درخواست ہے کراچی پر بات کرنے سے پہلے تاریخ کراچی بھی پڑھ لیا کریں۔


























Leave a Reply