وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کہاں لکھا ہےکون سے آئین میں لکھا ہےکراچی کو وفاق کے حوالے کیا جائےگا ؟
سانگھڑ میں میڈیا سےگفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گل پلازہ کے واقعے پر سیاست کی جارہی ہے، تحقیقاتی رپورٹ میں کچھ خامیاں ہیں، سانحے کی اصل وجوہات کا پتہ کرنے کے لیے مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہےکہ گل پلازہ میں جتنی دکانیں تھی اتنی ہی بنائیں گے، حکومت کا ہدف 2 سال کے اندر گل پلازہ کی تعمیر نو ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گل پلازہ واقعہ انتہائی افسوسناک تھا، 80 افراد جاں بحق ہوئے، ہم نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو تحقیقات کے لیے لکھا ہے۔


























Leave a Reply