کراچی: سی او او ریسکیو ڈاکٹر عابد جلال الدین نے سانحہ گل پلازہ میں ریسکیو کارروائیوں میں تاخیر کی باتوں کو مسترد کردیا۔
ایک بیان میں سی او او ریسکیو ڈاکٹر عابد جلال الدین نے کہا کہ گل پلازہ میں لگنے والی آگ تیسرے درجے کی تھی جس میں ریسکیو کا رسپانس بروقت تھا اور اس میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی۔
ڈاکٹر عابد جلال الدین کے مطابق اس وقت گل پلازہ میں سرچنگ چل رہی ہے، دوسری اور تیسری منزل پر سرچنگ جاری ہے، پلازہ کے تیسرے فلور سے ابھی تک کوئی ڈیڈ باڈی نہیں ملی۔
سی او او ریسکیو کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کے پاس تمام آلات موجود ہیں، اسٹاف کی سیفٹی اور عمارت کی حالت کو دیکھتے ہوئےسرچنگ کا کام جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی عمارت میں فائر الارم کا ہونا ضروری ہے، عمارت میں فائر ایگزیکٹ اور اسپرنکل سسٹم ہونا بھی بہت ضروری ہے۔


























Leave a Reply