کراچی: ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے کہا ہےکہ گل پلازہ میں ملبے کے نیچے ممکنہ لاشوں کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی ساؤتھ نے بتایا کہ گل پلازہ میں55 سے 60 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 48 افراد کا پوسٹ مارٹم ہوچکا جب کہ 86 افراد تاحال لاپتا ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ملبے کے نیچے سے ممکنہ لاشوں کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔
جاوید نبی کھوسو کا کہنا تھا کہ جن عمارتوں میں فائر سیفٹی انتظامات نہیں انہیں نوٹس جاری کررہے ہیں، فائر سیفٹی نہ ہونے پر 6 عمارتوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔


























Leave a Reply