کراچی کی ایم اے جناح روڈ پر واقع مشہور شاپنگ سینٹر گُل پلازہ میں ہفتے کی رات آگ لگنے کے ابتدائی اندرونی مناظر سامنے آگئے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ لگنے کے بعد کس طرح لوگوں پریشانی کے عالم میں بھاگ دوڑ کررہے ہیں۔
سامنے آنے والی ویڈیو میں ایک شخص کی جانب سے یہ کہتے بھی سنا جاسکتا ہے کہ سب کچھ چھوڑو اور سب باہر کی طرف نکلو، اوپر کا بہت برا حال ہے، بہت بری آگ لگی ہے۔
واضح رہے کہ سانحہ گل پلازہ میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے جب کہ واقعے کے بعد اب بھی 73 افراد لاپتا ہیں۔
سندھ حکومت کی ہیلپ ڈیسک کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق لاپتا افراد میں کئی خواتین بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق گل پلازہ میں آگ پر تقریباً قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے جب کہ ریسکیو اہلکار لاپتا افراد کو بھی تلاش کررہے ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

























Leave a Reply