آگ سے تباہ حال گل پلازہ میں پھنسے شہریوں کے اہل خانہ نے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا مطالبہ کردیا، انہوں نے ریسکیو ورکرز کی جانب سے تعاون نہ کرنے کی شکایت بھی کی۔
سانحہ گل پلازہ میں لاپتہ انس کے بھائی اسامہ نے بتایا کہ انس کی تیسرے فلور پر کھلونوں کی دکان تھی، آگ لگنے کے بعد انس نے فون کیا کہ دم گھٹ رہا ہے، انس کی چار سال پہلے شادی ہوئی تھی اور وہ دو بچوں کا باپ ہیں۔
انس کے والد عمران نے کہا کہ انس کی والدہ اور بیوی پہلے دن سے اس کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔ کہتے ہیں انس کو لیے بغیر نہیں جائیں گے۔ کم از کم اتنا بتادیا جائے کہ ان کا بیٹا زندہ ہے یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو اہلکار صرف بلڈنگ پر پانی مار رہےہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریسکیو اہلکار اندر جائیں۔
لاپتہ انس کے والد عمران نے یہ بھی کہا کہ پلازہ میں پھنسے شہریوں کے اہل خانہ نے اندر جانے کی کوشش کی جس پر انہیں ڈنڈے مارے گئے۔
گل پلازہ کے دیگر متاثرین نے بھی ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا مطالبہ کردیا۔


























Leave a Reply