گلگت بلتستان میں پہلی بار پولیو کیس رپورٹ


گلگت بلتستان میں پہلی بار پولیو کیس رپورٹ

قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے تصدیق کی ہے کہ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کا 23 ماہ کا بچہ پولیس وائرس سے متاثر ہوا ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: گلگت بلتستان میں پہلی بار پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے تصدیق کی ہے کہ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کا 23 ماہ کا بچہ پولیس وائرس سے متاثر ہوا ہے۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ یہ کیس سامنے آنے کے بعد  گلگت بلتستان میں پہلی بار پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ 

واضح رہے کہ رواں  سال میں ملک بھر میں اب تک پولیو کے 11 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *