گلوکار راحت فتح علی خان نے بنگالی زبان میں گانا گا کر دل جیت لیے


پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے بنگالی زبان میں گانا گا کر دونوں ملکوں کے عوام کے دل جیت لیے۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیاسی، سفارتی، کاروباری اور عوامی سطح پر قربتیں بڑھ رہی ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے پرجوش دورہ بنگلادیش اور 3 برس پہلے بنگلادیشی عوام کی جانب سے پاکستانی ٹیم کے والہانہ استقبال کے بعد اب موسیقی کے شعبے میں بھی دونوں ملک ایک دوسرے کے قریب آنے لگے ہیں۔

معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے بنگالی زبان میں ایسا گانا گایاکہ دونوں ملکوں کے عوام کے دل جیت لیے۔

اس گانے کا ٹائٹل ‘تم امر پریم پیاشا’ ہے جس بنگالی گلوکارہ رباعیت جہاں کے ساتھ گایا گیا ہے۔

 راحت فتح علی خان کی جانب سے اس گانے کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام  پر بھی شیئر کیا گیا ہے جس پر گلوکار کے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *