کراچی: گلشن معمار میں گھر کے پانی کے ٹینک میں گر کر 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے وقت بچے گھرمیں اکیلے تھے اور ممکنہ طور پر کھیل کود کے دوران حادثہ پیش آیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ بچوں کے لاپتا ہونے پر اہلخانہ پریشان ہوئے اور انہوں نے بچوں کی تلاش شروع کی جس پر دونوں بچوں کی لاشیں پانی کے ٹینک سے ملیں۔
پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔


























Leave a Reply