گلشن اقبال سے ملنے والی خواتین کی لاشوں پر تشدد کے نشان نہیں پائے گئے: پولیس سرجن


گلشن اقبال سے ملنے والی خواتین کی لاشوں پر تشدد کے نشان نہیں پائے گئے: پولیس سرجن

واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا جائے گا اور گھر کے اطراف کی سی سی ٹی وی بھی حاصل کی جارہی ہیں: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی: گلشن اقبال میں گھر سے ملنے والی خواتین کی لاشوں پر تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے۔

پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمیعہ طارق کے مطابق گلشن اقبال میں گھر سے ملنے والی 3 خواتین کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا ہے، تینوں خواتین کی لاشوں پر تشدد کا کوئی نشان نہیں، لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرکے کیمیائی تجزیےکیلئے خون اور مختلف اعضاء سے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں تاہم موت کی اصل وجہ لیبارٹری رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوگی۔

پولیس سرجن کا بتانا ہے کہ موت کی اصل وجہ لیبارٹری رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوگی تاہم بے ہوشی  کی حالت میں ملنے والے نوجوان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس حکام  کے مطابق واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا جائے گا اور گھر کے اطراف کی سی سی ٹی وی  بھی حاصل کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز کراچی کے علاقےگلشن اقبال میں رہائشی فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی تھی۔

ایس ایس پی ایسٹ  نے بتایا تھا کہ  فلیٹ سے ملنے والی لاشیں ماں، بیٹی اوربہو کی ہیں، ایسے شواہد نہیں مل سکے جس سے اموات کا تعین کیا جاسکے، بظاہر زہریلی چیز کھانے کے بعد خواتین کی اموات ہوئی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *