گزشتہ 3 ماہ کے دوران ایران سے تقریباً 18لاکھ مہاجرین کو بے دخل کیا گیا: افغان حکومت


گزشتہ 3 ماہ کے دوران ایران سے تقریباً 18لاکھ مہاجرین کو بے دخل کیا گیا: افغان حکومت

رواں سال پاکستان سے 184459 اور ترکی سے 5134 مہاجرین کو بے دخل کیا گیا: افغان وزارت امور مہاجرین— فوٹو: افغان میڈیا

افغانستان میں طالبان حکومت نے کہا ہے کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران ایران سے تقریباً 18لاکھ مہاجرین کو زبردستی بے دخل کیا گیا۔

افغان  وزارت برائے امور مہاجرین نے میڈیا کے سامنے سالانہ کارکردگی پیش کی۔ وزارت کے حکام کا کہنا تھاکہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ایران سے تقریباً 18لاکھ مہاجرین کو زبردستی بے دخل کیا گیا۔ 

حکام کے مطابق رواں سال پاکستان سے ایک لاکھ 84 ہزار 459 اور ترکی سے 5134 مہاجرین کو بے دخل کیا گیا۔

وزارت برائے امور مہاجرین کے حکام نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران افغان حکام کی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان اور ایران کی جیلوں سے 9951 افغان قیدی رہا ہو کر وطن واپس آئے ہیں اور دیگر قیدیوں کی رہائی کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *