گزشتہ سال دیسی ساختہ بم حملوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں پاکستان دوسرے نمبر پر


گزشتہ سال دیسی ساختہ بم حملوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں پاکستان دوسرے نمبر پر

فوٹو: فائل

گزشتہ سال دیسی ساختہ بم حملوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں لبنان کے بعد پاکستان دوسرے نمبر پر رہا۔

پاکستان میں سال 2024 میں 132 آئی ای ڈی دھماکوں سے 485 شہری متاثر ہوئے جبکہ 139 جان سے گئے۔

غیر سرکاری تنظیم ایکشن آن آرمڈ وائلنس کی رپورٹ میں پاکستان کو دھماکہ خیز مواد سے شہریوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچنے والے ممالک میں ساتویں نمبر پر بھی شمار کیا گیا۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں مجموعی طور پر 248 حملوں سے 790 پاکستانی شہری متاثر ہوئے، ان میں کالعدم بی ایل اے کے حملوں میں 119 عام پاکستانی زخمی  ہوئے یا جان سے گئے۔

برطانوی تنظیم نے 2024کو دنیا بھر میں دھماکہ خیز مواد اور ہتھیاروں سے شہریوں کی بڑھتی ہلاکتوں کے باعث خطرناک ترین سال بھی قرار دیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2024 میں 9 ہزار 553 واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت 24 ہزار شہریوں کی جانیں گئیں جبکہ غزہ متاثرہ علاقوں میں سرفہرست رہا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *