’گالی دینے والے دل کے صاف لوگ ہوتے ہیں‘، فرح کی جیکی شروف سے طنزیہ گفتگو وائرل


’گالی دینے والے دل کے صاف لوگ ہوتے ہیں‘، فرح کی جیکی شروف سے طنزیہ گفتگو وائرل

اسکرین گریب

بالی وڈ ہدایتکار اور کوریوگرافر فرح خان کی اداکار جیکی شروف سے وی لاگ کے دوران کی گئی گفتگو  وائرل ہوگئی۔

 جیکی شروف حال ہی میں فرح خان کے وی لاگ میں شریک ہوئے جس دوران جیکی شروف نے پیاز کاٹتے ہوئے اپنے انداز میں نامناسب الفاظ کا استعمال کیا جس پر فرح پہلے تو چونک گئیں بعد ازاں جیکی شروف کو ان کا ماضی کا وائرل پولیو مہم کا اشتہار یاد دلاتے ہوئے چھیڑا۔

1989 کے دوران جیکی شروف نے گالم گلوچ کے ساتھ پولیو ویکسین لگوانے کا پیغام  دیا تھا جو ریلیز ہونے کے کئی سالوں بعد وائرل ہوگیا تھا۔

دوران وی لاگ فرح خان نے جیکی شروف کو اس اشتہار کو یاد دلاتے ہوئے چھیڑا اور کہا کہ گالی دینے والے لوگ دل کے صاف ہوتے ہیں‘۔

اس پر جیکی شروف نے فوراً ہی فرح کا طنز سمجھتے ہوئے انہیں کہا کہ‘ یہ نہ کہو اس طرح سب گالی دینے لگ جائیں گے اور مجھے الزام دیا جائے گا‘۔

اس دوران فرح کے باورچی سمیت وی لاگنگ کے دوران موجود تمام اسٹاف اپنی ہنسی روکے بغیر نہ رہ سکا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *