پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ایک طالبہ کی جانب سے حکومتی کارکردگی کے حوالے پوچھے گئے سخت سوالات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے اور طالبہ پر سیاسی جماعت سے تعلق کا الزام لگا دیا۔
پشاور میں ینگ لیڈرز پارلیمنٹیرین کنونشن میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے طالبہ کا سوال جواب سیشن ہوا۔
طالبہ نے سوال کیا کہ جعلی حکومتیں ترقی کر رہی ہیں، کے پی اصلی حکومت میں بھی13 سال سےکیوں پسماندہ ہو رہا ہے؟
طالبہ نے سہیل آفریدی سے کہا کہ آپ ادھر ادھرکی باتیں کررہے ہیں، بتائیں صوبےکوکیا دیا؟
طالبہ نے کہا کہ جتنی بھی ترقی ہوئی ہے، ایم پی اے اور ایم این اے کےگھروں میں ہوئی، صوبے میں جو کرپشن ہوئی ہے، اس کا آپ نے کیاکیا؟ دوسرے صوبوں سے ہمارےصوبےکا موازنہ کیا جائے کہ ہم نے کتنی ترقی کی ہے؟
وزیراعلیٰ نے طالبہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کاتعلق ضروراےاین پی یاکسی دوسری پارٹی سے ہوگا۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہم نے صوبے کے نوجوانوں کو سوال کرنے کا شعور دیا، یہ شعور دیا کہ ایک بہن مجھ سےمیری پالیسی پرسوال کر رہی ہیں ۔


























Leave a Reply