کے پی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا امن و امان پر اِن کیمرا بریفنگ کیلئے کور کمانڈر پشاور کو خط


کے پی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا امن و امان پر اِن کیمرا بریفنگ کیلئے کور کمانڈر پشاور کو خط

خصوصی کمیٹی میں قائد ایوان، قائد حزب اختلاف، وزرا اور پارلیمانی لیڈرز شامل ہیں جب کہ خط اسپیکر کی جانب سے لکھا گیا ہے/ فائل فوٹو

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے سکیورٹی نے اِن کیمرہ بریفنگ کے لیے کور کمانڈر پشاور کو خط لکھ دیا۔

اسپیکر صوبائی اسمبلی کی جانب سے تحریر خط میں خصوصی کمیٹی نے کور کمانڈر سے صوبے میں امن و امان اور مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ کی درخواست کی ہے۔

خط کے مطابق خصوصی کمیٹی میں قائد ایوان، قائد حزب اختلاف، وزرا اور پارلیمانی لیڈرز شامل ہیں جب کہ خصوصی کمیٹی کو چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کی بریفنگ مل چکی ہے۔

خط میں کہا گیا ہےکہ کمیٹی نے وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جاری آپریشنز پر بریفنگ طلب کی ہے، صرف آپریشنز سے پائیدار امن ممکن نہیں، سیاسی و سماجی اقدامات بھی ضروری ہیں۔

خط میں کے پی میں ضم اضلاع میں جاری آپریشنز پر بھی بریفنگ طلب کی گئی ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہےکہ اِن کیمرہ بریفنگ کے پی اسمبلی میں باہمی مشاورت سے طےتاریخ کو کرانے کی درخواست ہے،  بریفنگ آئینی ذمہ داریاں نبھانے میں معاون ثابت ہوگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *