کے پی اسمبلی میں ن لیگی رکن فیلڈ مارشل کی تصویر لے آئیں، ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس ملتوی کردیا


کے پی اسمبلی میں ن لیگی رکن فیلڈ مارشل کی تصویر لے آئیں، ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس ملتوی کردیا

ن لیگی رکن اسمبلی صوبیہ شاہد کےفیلڈ مارشل کےحق میں نعرے، ڈپٹی اسپیکر رکن اسمبلی کو آرام سے بیٹھنے کا کہتی رہیں— فوٹو: اسکرین گریب

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کی رکن صوبیہ شاہد ایوان میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصویر لے آئیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں اس وقت غیر معمولی صورتحال پیدا ہوگئی جب مسلم لیگ ن کی رکن صوبیہ شاہد فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصویر لے کر ایوان میں آگئیں۔

ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی اس اقدام پر برہم ہوئیں، ڈپٹی اسپیکر صوبیہ شاہد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آرام سے بیٹھ جائیں اور جان بوجھ کر ماحول خراب نہ کریں۔ 

صورتحال بگڑنے پر صوبیہ شاہد نے فیلڈ مارشل کے حق میں نعرے بازی کی جس کے بعد ایوان میں بدمزگی بڑھ گئی۔ اسی تناؤ کے باعث ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس 15 دسمبر تک ملتوی کردیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *