Skip to content
  • Tuesday, 27 January 2026
  • 12:46 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • کے الیکٹرک کے عرب سرمایہ کاروں کا پاکستان کے خلاف دعویٰ اور چند حقائق

حالیہ پوسٹس

  • سکیورٹی واپس لیکر ہمیں ڈرایا نہیں جاسکتا، مصطفیٰ کمال کا ایک بار پھر کراچی کو وفاقی کنٹرول میں دینے کا مطالبہ
  • پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف بولنگ کا فیصلہ
  • سندھ بھرکے نجی اسکولوں کیلئے فائر سیفٹی سسٹم لازمی قرار
  • گینگسٹر گولڈی برار کے والدین بھتہ خوری کیس میں گرفتار
  • بلوچستان میں پہلی مرتبہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے آسامیوں پر بھرتی
Headline تازہ ترین

کے الیکٹرک کے عرب سرمایہ کاروں کا پاکستان کے خلاف دعویٰ اور چند حقائق

DAILY MITHAN Jan 27, 2026 0


دنیا بھر میں غیر ملکی سرمایہ کاری ترقی کا اہم ترین زریعہ مانی جاتی ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے عالمی سطح پر بہت سی قانون سازی کی گئی ہے۔ جس کے زریعے سرمایہ کاروں کے باہمی یا غیر ملکی سرمایہ کاروں اور ریاست کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعات کو حل کرنے کے لئے مصالحتی اور عدالتی فورم قائم ہوسکے۔

چند روز قبل یہ خبر آئی کہ کے الیکٹرک کے سعودی اور کویتی سرمایہ کاروں (عرب سرمایہ کار) نے حکومت پاکستان کو دو ارب ڈالر کے ہرجانے نوٹس بھجوا دیا ہے یہ نوٹس اقوام متحدہ کے کمیشن برائے بین الاقوامی تجارتی قوانین اور اسلامی تعاون تنظیم کے قوانین کی خلاف ورزی پر بھجوایا گیا ہے۔ کے الیکٹرک کے عرب سرمایہ کاروں کی جانب سے بھجوایا گیا یہ نوٹس کاروباری تنازعات عالمی مصالحتی عدالت میں دائر پہلا مقدمہ نہیں ہے۔ گزشتہ دو دھائیوں میں پاکستان کو اس عدالت میں پانچ مقدمات کا سامنہ کرنا پڑا ہے۔ جس میں سے تین کا فیصلہ پاکستان کے حق میں آیا جبکہ دو مقدمات میں سے ریکوڈک کانکنی کے مقدمے حکومت پاکستان نے کمپنی کے ساتھ معاملات کو ازسرے نوطے کرتے ہوئے بیرک گولڈ کی کڑی شرائط کو پورا کیا جس میں سرمایہ کاری کو خصوصی تحفظ دینے اور کی قانون سازی کرنے صدارتی ریفرنس کے زریعے سپریم کورٹ سے معاہدے کی توثیق کے بعد پاکستان میں دوبارہ کام شروع کردیا ہے۔

اسی طرح ترکیہ کی رینٹل پاور کمپنی کارکے کے ساتھ بھی جو معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی اور ان کے بحری جہازوں کو بلا جواز پاکستان میں روکے رکھا اس کے خلاف بھی کمپنی نے عالمی مصالحتی عدالت سے رجوع کیا۔ پاکستان نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوگان کی مداخلت پر اس جرمانے سے اپنی جان چھڑائی ہے۔

مگر اب یہ لگ رہا ہے کہ کے الیکٹرک کے عرب سرمایہ کاروں کی جانب سے دائر کیا گیا دعوی ایک سنجیدہ معاملہ بن گیا ہے۔ عرب سرمایہ کاروں نے اپنے ہرجانے کے دعوے میں کئی اہم نکات کو بیان کیا ہے۔ سب سے پہلے انہون نے یہ بتایا ہے کہ سال 2005 سے اب تک کے الیکٹرک میں کئی کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری مگر ابھی تک ایک روپیہ منافع نہیں لیا ہے۔ عرب سرمایہ کاروں کی جانب سےلگائے گئے الزامات کچھ یوں ہیں۔

حکومت پاکستان نے کے-الیکٹرک کے شیئرز کی شنگھائی الیکٹرک کو 1.77 ارب ڈالر میں فروخت کا معاملہ آٹھ سال تک روکے رکھا جس کی وجہ سے بھی سرمایہ کاروں کو نقصان ہوا ہے۔

حکومت نے نجکاری کے وقت جو بقایا جات کے الیکٹرک کو ادا کرنے تھے بیس سال گزر جانے کے باوجود تاحال ادا نہیں کیئے گئے ہیں۔

بجلی کی فی یونٹ قیمت کے تعین یعنی ٹیرف تعین کے آزادانہ عمل میں سیاسی مداخلت کی اور اسے جان بوجھ کر نقصان پہنچایا۔

ایک مقامی شخص کی جانب سے کے الیکٹرک پر قبضے کی غیر قانونی کوششوں کو روکنے میں حکومت پاکستان ناکام رہی۔

سنرجی کو کے شیئرز کی فروخت سے حاصل ہونے والے تقریباً 66 ملین ڈالر کی غیر قانونی منتقلی کو روکنے میں ناکامی رہی۔

عرب سرمایہ کاروں نے جو دعوی اپنے ہرجانے کے نوٹس میں کیا ہے ان دعووں کا پس منظر آپ کے سامنے ایک ایک کرکے پیش خدمت ہے۔

کے الیکٹرک کے حصص کی شنگھائی الیکٹرک کو فروخت:

عرب سرمایہ کاروں نے کے الیکٹرک کے اکثریت حصص شنگھائی الیکٹرک پاوکو فروخت کرنے کےلئے اگست 2016 میں معاہدہ کیا جس کے تحت کے الیکٹرک کے 66.4 فیصد حصص 1.77 ارب ڈالر میں چینی کمپنی کو فروخت کیئے جائیں گے۔ جس وقت یہ معاہدہ طے پایا کسے پتہ تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کے طویل ترین اور پیچیدہ ترین کارپوریٹ سودوں میں سے ایک بن جائے گا۔

شنگھائی الیکٹرک پاور نے کے الیکٹرک کی خریداری کے ساتھ ساتھ یوٹیلٹی کے انفراسٹرکچر میں نو ارب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کا بھی اعلان کیا تھا۔ پاکستان کے ریگولیٹری قوانین کے تحت اگر کسی کمپنی کی خریداری کا سودا نو ماہ میں مکمل نہ ہو تو اس میں اظہار دلچسپی کی پیشکش کو ازسرے نو تجدید کرنا ہوتی ہے۔ شنگھائی الیکٹرک نے اس معاہدے کی تکمیل کے لئے تقریبا نو میں 18 مرتبہ اپنی پیشکش کی تجدید کی۔ مگر حکومت پاکستان کی جانب سے اس سودے کی منظوری کے لئے نیشنل سکیورٹی کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا گیا۔ یہ معاملہ پاکستان چین اور سعودی عرب میں اعلی ترین سطح پر اٹھایا گیا مگر کوئی حل نہ نکل سکا جس کے بعد شنگھائی الیکٹرک پاور نے نومبر 2025 میں باضابطہ طور پر سودے کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ عرب سرمایہ کاراس سودے کی منسوخی کا الزام بھی حکومت پاکستان پرعائد کررہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں مالی نقصان ہوا۔

نجکاری کے وقت واجبات:

سال 2005 میں کے الیکٹرک کی نجکاری کے وقت حکومتی اداروں نے اس وقت کی کے ای ایس سی کو اربوں روپے کی ادائگیاں کرنا تھیں۔ جبکہ کے الیکٹرک نے سوئی سدرن گیس کمپنی اور دیگر حکومتی اداروں کو بھی ادائیگیاں کرنا ہیں۔ اس حوالے سے عرب سرمایہ کاروں نے موقف اپنایا تھا کہ اس معاملے کو عالمی مصالحتی عدالت میں طے کیا جائے بعد ازاں وہ اس موقف سے پیچھے ہٹے اورپاکستان کے اندر مصالحت پر رضا مندی ظاہر کی۔ مقامی مصالحت مکمل ہوجانے کے باوجود اس کا فیصلہ سامنے نہیں آسکا ہے۔ جس پر عرب سرمایہ کار یہ الزام لگا رہے ہیں کہ حکومت کے مبینہ دباؤ پر رپورٹ کا اجراء نہیں ہوا ہے۔

بجلی کی قیمت کے تعین میں سیاسی مداخلت:

بجلی کی قیمت کے تعین اور کے الیکٹرک کے لئے آئندہ سات سال کے ٹیرف کا تعین میں ہونے والا اتار چڑھاو نے ہی عرب سرمایہ کاروں کو مجبور کیا ہے کہ وہ عالمی مصالحتی عدالت میں ہر جانے کا دعوی دائر کریں۔

کے الیکٹرک کے نجی شعبے میں ہونے کے باوجود پاکستان میں بجلی کی قیمت کا تعین حکومت بجلی کے ریگولیٹر نیپرا کے زریعے کرتی ہے۔ جس میں بجلی کی قیمت خرید کے علاوہ نئی سرمایہ کاری اور کمپنی کے اخراجات کا تعین کر کے ایک ٹیرف دیا جاتا ہے۔ کمپنی کا ٹیرف سات سال کے لئے مقرر کیا جاتا ہے۔ اس سے قبل کے الیکٹرک کے تمام شعبہ جات یعنی بجلی کی پیداوار، ترسیل تقسیم کے لئے مجموعی ٹیرف دیا جاتا تھا۔ مگر اس مرتبہ نیپرا کے قوانین میں تبدیلی کے بعد کے الیکٹرک نے سال 2023سے 2030 کے عرصے کے بعد بجلی کی پیداوار، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن اورسپلائی کے لئے الگ الگ درخواستیں دسمبر 2022سے جمع کرانا شروع کیں ان درخواستوں پر نیپرا نے تفصیلی جانچ پڑتال کی اور ایک نیم عدالتی عمل اختیار کیا۔

کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف سے متعلق عوامی سماعت کرنے کے علاوہ آزاد آڈیٹرز کی خدمات بھی حاصل کیں اور مئی 2023 میں کے الیکٹرک کا سرمایہ کاری منصوبہ جبکہ مئی 2025 میں ٹرانسمیشن، اور سپلائی ٹیرف کو منظوری دیدی۔ اور ان کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ کے الیکٹرک مجموعی ٹیرف 44 روپے طلب کیا تھا۔ جس پر نیپرا نے 39.97روپے فی یونٹ کے الیکٹرک کا کمپنی ٹیرف منظور کیا جس کو نوٹیفائی بھی کردیا گیا۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف پر تقریبا تین سال غور کرنے کے بعد منظوری دی۔ مگر وزارت توانائی نے اگست 2025 میں کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف پر نظرثانی کی درخواست کی۔ اس پر کے الیکٹرک نے موقف اپنایا کہ قانون کے تحت وزارت توانائی نیپرا کے ان فیصلوں پر تیس دن کے اندر اندر کابینہ سے منظوری کے بعد دائر کرسکتا ہے۔ مگر وزارت توانائی نے تین ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد نظر ثانی کی جو درخواست فائل کی ہے۔ اس کی کابینہ نے منظوری نہیں دی ہے لہذا یہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔

نیپرا نے اکتوبر 2025 کو نظر ثانی شدہ درخواستوں پر فیصلے میں کے الیکٹرک کے اعتراض کو مسترد کرتےہوئے از خود نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک کا ٹیرف 39.97روپے فی یونٹس سے کم 32.37 روپے فی یونٹ کردی ہے۔ اس کمی پرکے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ وہ اس قیمت پراگر آپریٹ کرے گی تو اس کے لئے انفرااسٹرکچر میں مذید سرمایہ کاری کرنا ممکن نہیں رہے گا۔

کے الیکٹرک کے انتظامی کنٹرول کا جھگڑا:

کے الیکٹرک کے عرب سرمایہ کار گروپ ڈینہم انویسٹمنٹ لمیٹڈ اور الجومیہ ہولڈنگ دنیا کے مختلف ملکوں میں مختلف کاروبار میں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔ ان دونوں گروپوں کی مشترکہ سرمایہ کاری 50 ارب ڈالر سے زائد ہے۔ اس لئے یہ دونوں گروپ دنیا بھر میں سرمایہ کاری کےطریقہ کار اور تنازعات کے قانونی پہلوں سے بخوبی واقف ہیں۔

کے الیکٹرک کو خریدنے کے لئے عرب سرمایہ کاروں نے کیمن آئی لینڈ میں ایک کمپنی کیس پاور کے نام سے قائم کی۔ اور سال 2009 میں عارف نقوی کے ابراج گروپ کی برطانیہ میں قائم انفراسٹرکچر اینڈ گروتھ کیپٹل فنڈ کیس پاور کے حصص کی فروخت کے ساتھ کے الیکٹرک کا انتظامی کنٹرول حوالے کردیا۔ ۔ ابراج گروپ کو سال 2019 میں مالیاتی امور میں دھوکہ دہی پردیوالیہ قرار دے کراس کے اثٓاثے فروخت کردیئے گئے

انفراسٹرکچر اینڈ گروتھ کیپٹل فنڈ میں ابراج گروپ کے حصص کو شہریار چشتی لیکویڈیٹر سے نے خرید لیا۔ جس پر کے الیکٹرک کی ملکیت کا تنازعہ کھڑا ہوگیا۔

شہریار چشتی کا دعویٰ ہے کہ ابراج کے لیکویڈیٹرز سے برطانیہ میں قائم انفراسٹرکچر اینڈ گروتھ کیپٹل فنڈ کے جنرل پارٹنر کو خرید کر، وہ اب عملی طور پر کیمن آئی لینڈ کی کے ای ایس پاور کے 53.8 فیصد حصے کے مالک ہیں۔ جس کی ملکیت میں کے الیکٹرک کے 66 فیصد سے زائد حصص ہیں۔

دوسرہ جانب عرب سرمایہ کاروں کی جانب سے انفراسٹرکچر اینڈ گروتھ کیپٹل فنڈ کے حصص کی شہریار چشتی کو فروخت کرنے کو ایک ریگولیٹری خلاف ورزی قرار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان حصص کی فروخت کی پیشکش پہلے انہیں کی جانی چاہئے تھی ان کے انکار کے بعد یہ حصص کسی دوسرے سرمایہ کار کو فروخت کیئے جاسکتے تھے۔

اس کے علاوہ عرب سرمایہ کاروں کا دعوی ہے کہ شہریارچشتی نے انفراسٹرکچراینڈ گروتھ کیپٹل فنڈ کے صرف انتظامی حقوق خریدے ہیں، جس کی بنیاد پر ان کی شراکتداری کے الیکٹرک میں صرف 5.1 فیصد سے 7 فیصد کے شہریارچشتی نے پاکستان میں کے الیکٹرک پر جبری قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ عرب سرمایہ کار شہریار چشتی سے سرمائے کے ذرائع ظاہر کرنے کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔

عرب سرمایہ کار اس دعوے پر بہت زیادہ پر اعتماد دیکھائی دیتے ہیں اور انہوں نے سابق برطانوی وزیر اعظم نوٹی بلیئر کی اہلیہ چیری بوتھ کیسی کی خدمات بھی حاصل کر لی ہیں۔

ریکوڈک مائنگ کی طرح کے الیکٹرک کا مقدمہ پاکستان کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان کا توانائی شعبے میں اصلاحات اور نجکاری کا خواہش مند ہے۔ اور اگر پاکستان کے خلاف اس قسم کے مقدمات غیر ملکی عدالتوں میں دائر ہوتے رہے اس سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول سے متعلق منفی رجحان پیدا ہوگا۔ اس کے علاوہ پاکستان کو ایک مہنگی قانونی جنگ کا بھی سامنہ ہوگا۔

سب سے اہم پاکستان اور سعودی عرب کی حکومتوں کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد امید کی جارہی تھی کہ دونوں طرف کا نجی شعبہ باہمی سرمایہ کاری کرے گا۔ مگر عرب سرمایہ کاروں اور حکومت پاکستان کے درمیان اس تنازعے کی وجہ سے دیگر سعودی سرمایہ کار بھی محتاط رویہ اختیار کریں گے۔ پاکستان کے لئے بہتر ہے کہ وہ اپنے قومی مفادات کو دیکھتے ہوئے اس حوالے سے فیصلہ سازی کرے۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
سکیورٹی واپس لیکر ہمیں ڈرایا نہیں جاسکتا، مصطفیٰ کمال کا ایک بار پھر کراچی کو وفاقی کنٹرول میں دینے کا مطالبہ
DAILY MITHAN Jan 27, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف بولنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jan 27, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ بھرکے نجی اسکولوں کیلئے فائر سیفٹی سسٹم لازمی قرار
DAILY MITHAN Jan 27, 2026
Headline تازہ ترین
گینگسٹر گولڈی برار کے والدین بھتہ خوری کیس میں گرفتار
DAILY MITHAN Jan 27, 2026
تازہ ترین
بلوچستان میں پہلی مرتبہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے آسامیوں پر بھرتی
DAILY MITHAN Jan 27, 2026
تازہ ترین
پنجاب میں بسنت سے قبل دفعہ 144 کے تحت سخت پابندیاں عائد
DAILY MITHAN Jan 27, 2026
Headline تازہ ترین
آئی سی سی نے بنگلادیشی صحافیوں کو ٹی 20 ورلڈکپ کی کوریج سے روک دیا
DAILY MITHAN Jan 27, 2026
تازہ ترین
کراچی میں پولیس کم ہے اسی لیے ایم کیو ایم رہنماؤں سے سکیورٹی واپس لی گئی ہوگی: ترجمان سندھ حکومت
DAILY MITHAN Jan 27, 2026
Headline تازہ ترین
سامان بیچنے آنیوالی خواتین نے خاتون کو بے ہوشی کا انجیکشن لگاکر گھر کا صفایا کردیا
DAILY MITHAN Jan 27, 2026
تازہ ترین
پاکستانی سفیر برائے یو این
DAILY MITHAN Jan 27, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا و اسرائیل دہشتگردی کی معاونت کررہے ہیں، ایران نے عالمی اداروں کو آگاہ کردیا
DAILY MITHAN Jan 27, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جانے کا امکان
DAILY MITHAN Jan 27, 2026
تازہ ترین
اگر غصہ آیا اور قانون توڑنا پڑا تو 16 سالہ لڑکی سے شادی کرونگا: حافظ حمداللہ
DAILY MITHAN Jan 27, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کی پہلی ویمن پروفیشنل ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم کی فائٹ مِس ہوگئی
DAILY MITHAN Jan 27, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعلیٰ پنجاب نے 47 ارب روپے کے ‘رمضان نگہبان پیکج’ کی منظوری دیدی
DAILY MITHAN Jan 27, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ انتظامیہ ایران سے نئی ڈیل کیلئے کونسی 4 شرائط عائد کرنا چاہتی ہے؟
DAILY MITHAN Jan 27, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں منشیات کے دھندے کیلئے ڈارک ویب اور کرپٹو کرنسی کے استعمال کا انکشاف
DAILY MITHAN Jan 27, 2026
Headline تازہ ترین
اچکزئی صاحب بھی کہاں پھنس گئے!
DAILY MITHAN Jan 27, 2026
Headline تازہ ترین
سیمی فائنل تک رسائی کیلئے پاکستان کا کڑا امتحان آج ہوگا
DAILY MITHAN Jan 27, 2026
Headline تازہ ترین
گل پلازہ میں سرچ اور ریسکیو آپریشن مکمل، لوہےکی شٹرنگ لگاکر عمارت کو محفوظ کردیاگیا
DAILY MITHAN Jan 27, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ایم کیو ایم پاکستان کے اہم وزرا کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی
DAILY MITHAN Jan 27, 2026
پاکستان
سندھ کے تفریحی مقام گورکھ ہل اسٹیشن پر برفباری، درجہ حرارت منفی 2 ڈگری تک گرگیا
DAILY MITHAN Jan 27, 2026
پاکستان
وادی تیراہ سے انخلا کی خبروں کو فوج سے جوڑنا غلط بیانی ہے، صوبائی حکومت عوام کی بہتری پر توجہ دے: عطا تارڑ
DAILY MITHAN Jan 27, 2026
پاکستان
پولیس موبائل پردہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک
DAILY MITHAN Jan 26, 2026