کینیڈین وزیر خارجہ کا دعویٰ


ایران میں مظاہروں کے دوران کینیڈین شہری ہلاک ہوا: کینیڈین وزیر خارجہ کا دعویٰ

فوٹو: فائل

کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے کہا ہے کہ انہیں اطلاع دی گئی ہے کہ ایران میں جاری مظاہروں کے دوران ایک کینیڈین شہری ہلاک ہوا ہے اور یہ ہلاکت ایرانی حکام کے ہاتھوں ہوئی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ کینیڈا کے قونصلر حکام مقتول کے اہلِ خانہ سے کینیڈا میں رابطے میں ہیں اور اس مشکل وقت میں ان کی ہمدردیاں خاندان کے ساتھ ہیں۔

انیتا آنند نے مزید کہا کہ کینیڈا ایرانی حکومت کی جانب سے تشدد کی سخت مذمت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت کی جانب سے تشدد فوری طور پر بند کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کی پرامن احتجاجی تحریک جس کے ذریعے وہ جبر اور مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کر رہے ہیں، کے جواب میں حکومت کی جانب سے انسانی جانوں کی کھلی بے توقیری سامنے آئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *