کینیڈا، برطانیہ اور فرانس کے بعد ایک اور یورپی ملک کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان


کینیڈا، برطانیہ اور فرانس کے بعد ایک اور یورپی ملک کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان

یورپی یونین میں شامل ملک نے ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبل کے اجلاس میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو فائل

برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کے بعد یورپی یونین میں شامل ایک اور ملک نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کی ہے۔

گزشتہ روز کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے نے اعلان کیا تھا کہ ستمبر میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیں گے۔

اب یورپی یونین میں شامل ملک مالٹا کے وزیراعظم رابرٹ ابیلا نے بھی ستمبر میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کو بطور ریاست مشروط تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے کینیڈا، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کی مذمتکرتے ہوئے اسے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے لیے انعام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس اعلان سے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کی کوششوں کو نقصان پہنچےگا۔

ادھر وائٹ ہاؤس نے بھی کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمجھتے ہیں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا حماس کے لیے انعام ہے جو اسے نہیں دیا جانا چاہیے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *