کیا آسٹریلوی کرکٹرز بقیہ آئی پی ایل کھیلیں گے؟ کرکٹ آسٹریلیا کا بیان سامنے آگیا


کیا آسٹریلوی کرکٹرز بقیہ آئی پی ایل کھیلیں گے؟ کرکٹ آسٹریلیا کا بیان سامنے  آگیا

9 مئی کو آئی پی ایل کے معطل ہونے کے بعد آسٹریلوی کرکٹرز وطن واپس چلے گئے تھے__فوٹو: فائل

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹرز کے آئی پی ایل میں شمولیت کے حوالے سے  انفرادی فیصلوں کی حمایت کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ بھارت واپس جانے یا نہ جانے کے کرکٹرز کے فیصلے کو سپورٹ کریں گے، ٹیم مینجمنٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لے گی۔

آسٹریلوی بورڈ کے مطابق واپس جانے والے کھلاڑیوں کی تیاریوں پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیں گے ، سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے آسٹریلوی حکومت اور بھارتی بورڈ سے رابطے میں ہیں ۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل 17 مئی سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، ایونٹ کا فائنل 3 جون کو ہوگا اور  آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 جون سے کھیلا جانا ہے۔

یاد رہے کہ 9 مئی کو آئی پی ایل کے معطل ہونے کے بعد آسٹریلوی کرکٹرز وطن واپس چلے گئے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *