کیارا اور سدھارتھ ملہوترا کے ہاں پہلے بچےکی پیدائش


کیارا اور سدھارتھ ملہوترا کے ہاں پہلے بچےکی پیدائش

فوٹو: فائل

بالی وڈ کی نامور  جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ہاں منگل کو بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ منگل کی شام ممبئی کے رلائنس اسپتال میں کیارا کی نارمل ڈیلیوری ہوئی۔ماں اور بچی دونوں صحت مند ہیں۔

جوڑے کی جانب سے اب تک بچی کی پیدائش کے حوالے سے باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

 واضح رہے کہ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی 7 فروری 2023 میں ہوئی تھی۔

رواں سال فروری میں جوڑے نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے جلد ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری کا اعلان کیا تھا۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ پوسٹ میں دونوں نے اپنے ہاتھ میں بچے کے موزے پکڑے ہوئے تصویر شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ  ہماری زندگی کا سب سے  بہترین تحفہ جلد آنے والا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *