
2009 میں ریلیز کی جانے والی بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم 3 ایڈیٹس کے سینئر اداکارہ اشوت پوڈدار انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مراٹھی کے لیجنڈ اداکار اشوت پوڈدار 91 برس کی عمر میں تھانے کے جوپیٹر اسپتال میں کئی روز سے داخل تھے جب کہ منگل کی صبح ان کی حالت بگڑ گئی جس کے بعد وہ چل بسے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار کی موت کی وجہ ابھی معلوم نہیں۔
واضح رہے کہ اشوت پوڈدار نے مراٹھی اور ہندی سنیما میں مجموعی طور پر 125 فلموں میں کام کیا، انہوں نے معروف بالی وڈ فلموں میں اداکاری کی جن میں لگے رہو منا بھائی، دبنگ 2، پرینیتا، ہم ساتھ ساتھ ہیں وغیرہ شامل ہیں۔
اشوت پوڈدار کا تھری ایڈیٹس میں عامر خان کو بولا گیا ڈائیلاگ ‘ارے کہنا کیا چاہ رہے ہو’ سوشل میڈیا پر میمز کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
Leave a Reply