بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں ایک بار پھر واجبات کی عدم ادائیگی کا مسئلہ سر اٹھانے لگا۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق 12 ویں ایڈیشن کے اختتام پر واجبات کی عدم ادائیگی کا مسئلہ سامنے آیا جب کہ بی پی ایل کی گورننگ کونسل نے تمام فرنچائزز کو بقایا جات کلیئر کرنے کے لیے خط لکھا ہے۔
بنگلادیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ27 جنوری کو لکھے جانے والے خط میں 15 روز کے اندر بقایا جات ادا کرنے کا کہا گیا ہے، بی پی ایل کے 12 ویں ایڈیشن کے دوران گزشتہ برس کی طرح عدم ادائیگی کا معاملہ سامنے نہیں آیا ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور کھلاڑیوں کے بائیکاٹ کے معاملے کی وجہ سے عدم ادائیگی کا معاملہ تاخیر سے سامنے آیا۔
ایک کھلاڑی نے کہا کہ فرنچائزز نے اب تک 25 فیصد ادائیگی کی ہے، 20 جنوری کو کھلاڑیوں کے چیک باؤنس ہوئے یہ کسی سے بھی پوچھا جا سکتا ہے ، چیمپئن فرنچائز راجشاہی وارئیرز نے تمام واجبات کلیئر کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بی پی ایل ممبر سیکرٹری افتخار رحمان نے کہا کہ بعض فرنچائزز نے معاہدوں کے مطابق واجبات کلیئر کرنا ہیں ، فرنچائزز کو سب فہرستیں مہیا کردی گئی ہیں ادائیگی کے لیے 15 روز کی مہلت دی ہے۔


























Leave a Reply