Skip to content
  • Monday, 2 March 2026
  • 3:16 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • کھلاڑیوں کی سکیورٹی اور ملکی وقار پرسمجھوتہ نہیں کرینگے، بنگلادیش بھارت میں ورلڈکپ نہ کھیلنے پر ڈٹ گیا

حالیہ پوسٹس

  • اب تک کسی ایرانی جوہری تنصیب کےنشانہ بننے یانقصان کی اطلاع نہیں: عالمی جوہری ادارہ
  • دنیا کا پہلا روبوٹ فون جس کا کیمرا سسٹم حیران کن ہے
  • لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن ، وکلا آپس میں گتھم گتھا، لاتوں اور گھونسوں کی بارش
  • سعودی عرب میں آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ
  • شاہد آفریدی شاہین کی کارکردگی سے ناراض
تازہ ترین

کھلاڑیوں کی سکیورٹی اور ملکی وقار پرسمجھوتہ نہیں کرینگے، بنگلادیش بھارت میں ورلڈکپ نہ کھیلنے پر ڈٹ گیا

DAILY MITHAN Jan 7, 2026 0


کھلاڑیوں کی سکیورٹی اور ملکی وقار  پرسمجھوتہ نہیں کرینگے، بنگلادیش بھارت میں ورلڈکپ نہ کھیلنے پر ڈٹ گیا

فوٹو: فائل

بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹرآصف نذرل کا کہنا ہےکہ  ہم  اپنےکھلاڑیوں کی سکیورٹی اور   اپنے ملک کے  وقار  پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہم  دوسرے  وینیو  سری لنکا میں ورلڈکپ کھیلنا چاہتے ہیں۔

ڈھاکا میں بی سی بی صدر امین الاسلام کے ہمراہ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹرآصف نذرل کا کہنا تھا کہ  مجھے امید ہے کہ ہم آئی سی سی کو اس بات پر مؤثر انداز میں سمجھاسکیں گے،  ہمیں  توقع  ہےکہ  آئی سی سی ہمارے مؤقف کو  غیر جانبداری  سے سنےگا۔

 ڈاکٹرآصف نذرل کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش نے ورلڈکپ کے لیےکوالیفائی کیا ہوا ہے، ہم کرکٹ سے  پیارکرنے والے لوگ ہیں، ہم اپنے ملک کے  وقار اور کھلاڑیوں کی سکیورٹی کو  دیکھتے ہوئے ورلڈکپ کھیلنا  چاہتے ہیں۔

 بنگلادیشی اسپورٹس ایڈوائزر کا کہنا تھا کہ  آئی سی سی نےاپنے خط میں بھارت میں بنگلا دیشی کھلاڑیوں کو درپیش سکیورٹی خطرات پر کوئی خاص توجہ نہیں دی، یہ سکیورٹی کا بڑا ایشو ہے، بی سی سی آئی  نے خود کولکتہ  نائٹ رائیڈرز  کی ٹیم کو کہا کہ  وہ مستفیض الرحمان کو سکیورٹی نہیں دے سکتے، یہ واضح ثبوت ہے کہ بھارت میں کھیل کے لیے ماحول محفوظ نہیں ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ  امید ہے کہ آئی سی سی ہمیں ورلڈکپ میں کھیلنےکا موقع دےگا، جس کے لیے ہم نے بےحد محنت کی ہے، ہم آج رات یا کل تک آئی سی سی کو دوبارہ خط لکھیں گے، ابھی تک ہمارا یہی فیصلہ ہے کہ بھارت ہمارے کھلاڑیوں کے لیے محفوظ نہیں اور آئی سی سی کوبھی یہی لکھیں گے۔

بی سی بی صدر امین الاسلام کا کہنا تھا کہ کسی بھی غیرملکی دورے کے لیے حکومتی اجازت درکار ہوتی ہے، اسی لیے حکومتی فیصلے پر عمل کریں گے، اگر  سکیورٹی بہتر نہ ہوئی تو ہم اپنے حق کے لیے لڑتے رہیں گے، سری لنکا بھی میزبان ملک ہے  اور ہم وہاں کھیلنا چاہتے ہیں، یہ صرف پراپیگنڈہ ہےکہ آئی سی سی نے ہمیں کہا کہ سری لنکا میں کھلانا  ناممکن ہے۔

بی سی بی صدر کا کہنا تھا کہ  آئی سی سی نے ہمیں ہمارا مسئلہ واضح کرنےکو کہا ہے، چیمپئنز  ٹرافی میں بھی ایسے ہی حالات بنے تھے، بھارت نے پاکستان اور پاکستان نے بھارت جانے سے انکار کیا تھا ، اسی لیے ہمیں ایک مناسب حل کی امید ہے، ورلڈکپ اپنی جگہ مگر سکیورٹی کی وجہ سے اپنے مؤقف پر قائم رہیں گے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
اب تک کسی ایرانی جوہری تنصیب کےنشانہ بننے یانقصان کی اطلاع نہیں: عالمی جوہری ادارہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کا پہلا روبوٹ فون جس کا کیمرا سسٹم حیران کن ہے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن ، وکلا آپس میں گتھم گتھا، لاتوں اور گھونسوں کی بارش
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
سعودی عرب میں آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
شاہد آفریدی شاہین کی کارکردگی سے ناراض
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ایران کی جانب سے امریکی فوج پر پہلے حملہ کرنیکی انٹیلی جنس نہیں تھی: پینٹاگون بریفنگ میں انکشاف
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے ایک بہترین فیچر متعارف
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
مشرق وسطیٰ میں جنگ سے دنیا بھر کی اسٹاک ایکسچینجز میں بھونچال، تیل بھی مہنگا ہونے کا خدشہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی اداکارہ دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئیں، حکومت سے مدد کی اپیل
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے آج ویزوں اور امریکن سٹیزن سروسز کی اپائنٹمنٹس منسوخ کردیں
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
ناظم آباد میں مبینہ طور پرکچی شراب پینے سے 3 افراد ہلاک
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کا معاملہ، وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دیدی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
لبنان پر اسرائیلی حملوں میں اموات کی تعداد 31 ہوگئی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
بھارت چینل ہیک کرلیا گیا،’پاکستان ہمیشہ زندہ باد’ کے نعرے آویزاں
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا میں ہر چار میں سے صرف ایک شہری ایران پر امریکی حملوں کا حامی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
کویت میں امریکی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، ویڈیو وائرل
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
مشرق وسطیٰ کی صورتحال، پاکستان کی فضائی حدود سے اوور فلائنگ کئی گنا بڑھ گئی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
جامعہ کراچی میں تدریسی عمل معطل، آج ہونیوالے تمام امتحانات ملتوی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
جامعہ کراچی میں تدریسی عمل معطل، آج ہونیوالے تمام امتحانات ملتوی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026