
کشمور: کچے میں سیلابی صورتحال میں ڈاکو اپنے ٹھکانے خالی کرنےلگے۔
سندھ پولیس کے مطابق ضلع کشمور میں کچے کے علاقے میں سیلابی صورتحال کے باعث ڈاکو علاقے خالی کرنے لگے اور وہ اپنے ٹھکانے چھوڑ کر جارہے ہیں۔
پولیس کا بتانا ہےکہ کچے کے علاقے گیل پور میں ڈاکوؤں کے ٹھکانے خالی ہیں اور پولیس نے ڈاکووں کے خالی کیے گئے ٹھکانوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ گیل پورکچے میں جاگیرانی، شر اور اندھڑگینگ کےکارندے وارداتیں کرتے رہے ہیں، بچوں کو نکالنےکے بعد ڈاکوخود دیگرعلاقوں میں پناہ لے لیتے ہیں۔
ایس ایس پی کشمور مرادگھانگرو نے کہا کہ سیلابی صورتحال میں ڈاکوؤں کی منتقلی پرخاص نظرہے، ڈاکوؤں کی نشاندہی اورسرکوبی کے لیے خاص منصوبہ بندی کررکھی ہے۔
Leave a Reply