کچھ با اثر ممالک نے پاکستان کو ایران کیخلاف آئی اے ای اے کی قرارداد میں ووٹ دینے کا کہا تھا: ڈار کا انکشاف


کچھ با اثر ممالک نے پاکستان کو ایران کیخلاف آئی اے ای اے کی قرارداد میں ووٹ دینے کا کہا تھا: ڈار کا انکشاف

بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ ہے اور بھارت کا کردار تشویشناک ہے: نائب وزیراعظم/ فائل فوٹو

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہےکہ کچھ با اثر ممالک نے پاکستان کو ایران کے خلاف آئی اے ای اے کی قرارداد میں ووٹ دینے کا کہا تھا۔

 جیونیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے یہ انکشاف کیا کہ کچھ با اثر ممالک نے پاکستان کو ایران کے خلاف آئی اے ای اے کی قرارداد میں ووٹ دینے کو کہا لیکن پاکستان نے صاف انکار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل خطے میں ایک بدمعاش کا کردار ادا کررہا ہے، عالمی برادری کو اسرائیل کا ہاتھ روکنا پڑے گا، بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ ہے اور بھارت کا کردار تشویشناک ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *