کپل شرما شو کے معروف کامیڈین نے شو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، وجہ بھی سامنے آگئی


کپل شرما شو کے معروف کامیڈین نے شو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، وجہ بھی سامنے آگئی

کیکو شاردا جلد نیٹ فلکس پر آنے والے شو دی گریٹ انڈین کپل شو کو چھوڑ دیں گے: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو

بھارت کے مقبول ترین کامیڈین کپل شرما کے ایک اور ساتھی نے انہیں خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کیکو شاردا جلد نیٹ فلکس پر آنے والے شو دی گریٹ انڈین کپل شو کو چھوڑ دیں گے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کیکو نے نے جلد ایمازون پر نشر ہونے والے شو کو سائن کرلیا ہے جس کی وجہ سے وہ کامیڈی شو چھوڑ رہے ہیں۔

تاہم اس حوالے سے کپل شرما کی ٹیم، کپل یا خود کیکو شاردا نے کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کرشنا ابھیشیک، سنیل گروور اور سمونا چکرورتی بھی شو چھوڑ چکے ہیں لیکن کرشنا اور سنیل گروور کی واپسی ہوئی جب کہ سمونا اب اس ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *