
کوہ پیما نائلہ کیانی کی کنچن جونگا سمٹ کی ویڈیو جاری کردی گئی۔
نائلہ کیانی نے گزشتہ دنوں دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا کو سر کیا تھا، بھارتی ریاست سیکم سے جڑی اس چوٹی پر نائلہ نے پاکستان کا پرچم سربلند کیا۔
نائلہ کیانی نے سمٹ کے لیے خصوصی طور پر سبز رنگ کا سوٹ بنوایا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ سبز رنگ کا سوٹ پاکستان کے روایتی رنگوں کا عکاس ہے۔
Leave a Reply