کوہستان اسکینڈل، ملزم نے 14 ارب روپے کی پلی بارگین کی درخواست دیدی


کوہستان اسکینڈل، ملزم نے 14 ارب روپے کی پلی بارگین کی درخواست دیدی

 قیصر اقبال محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں ہیڈ کلرک تھا: نیب ذرائع/ فائل فوٹو

کوہستان مالی اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال نے 14 ارب روپے کی پلی بارگین کے لیے قومی احتساب بیورو  (نیب) کو درخواست دے دی۔

 نیب ذرائع کے مطابق ملزم قیصر اقبال محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں ہیڈ کلرک تھا، ملزم اور اس کی اہلیہ کے نام پر 10 ارب روپے کی گاڑیاں، بنگلے، پلازے، سونا اور  دیگر اثاثے ہیں۔

نیب ذرائع  کے مطابق 4 ارب روپے کے اثاثے بے نامی ڈمپر ڈرائیور کے نام پر خریدے گئے۔

نیب ذرائع  نے مزید بتایا کہ ملزم کی جانب سے 14 ارب روپے کی پلی بارگین کے لیے قومی احتساب بیورو کو درخواست دے دی گئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *